سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 638
حامی و مددگار ہو۔638 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ منصوره ( بیگم مرزا ناصر احمد ) بنام سید داؤ د احمد صاحب ابن حضرت میر صاحب داؤد بھائی ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ فیروز پور ایک کام جو آیا تو حضرت پیر صاحب کی کوٹھی سے یہ خبر ملی کہ وہ شفیق اور حلیم باپ وہ واجب التعظیم مسلم وہ اخلاق وہ تا ڈب اور تعلیم و تربیت کی جان ، ہاں وہ احمدت کا جان نثار اسلام کا سپہ سالار اتر سوں نا گہانی طور پر چل با انا لله وانا اليه راجعون میں گویا چکرا سا گیا اور پاؤں تلے سے زمین سرک گئی۔پھر ایک دفعہ سخت دردوکرب کے بعد زبان پر جاری ہوا۔انا للہ وانا اليه راجعون اظہار تعزیت ہو تو کس کی۔کس سے اور کس زبان اور قلم سے ۱۹۴۴ء نے اپنے اوائل میں ہی جو یہ دو چر کے دیئے ہیں تاریخ بھی صدیوں تک شائد ان کو مندمل نہ کر سکے۔خدا مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور درجات بلند فرمائے۔آمین اب یہی دعا ہے جو بار بار زبان پر آ رہی ہے کہ احمدیت کو جلد اس شہسوار کا نعم البدل عطا فرمائے۔خادم ثاقب زیروی حال میں مکرم استاد حضرت میر محمد اسحق صاحب کی وفات کی افسوسناک خبر پہنچی۔انسا لله وانا اليه راجعون الله تعالیٰ مرحوم مغفور کو جنت فردوس بخشے۔آمین حضرت آپا جان سیدہ ام اطاہر احمد صاحبہ غفر اللہ لہا کی وفات کے بعد ایک دوسرا عزیز وجود ہم سے جدا ہو گیا۔یہ دونوں وجود یتامی مساکین ، بیواؤں اور غریبوں کی خبر گیری اور خدمت گزاری کے لحاظ سے جماعت میں نمایاں حیثیت رکھتے تھے۔حضرت میر صاحب مرحوم نے حضرت نانا جان کی وفات کے بعد دور الضعفاء کے قائم رکھنے اور ضعفاء و یتامیٰ کی خبر گیری میں از حد دلچسپی لی۔مرحوم اکثر مبلغین کے جو اس وقت مختلف ممالک میں کام کر رہے ہیں استاد تھے۔میں نے اور میرے ہم جماعت دوستوں نے تو مدرسہ احمدیہ کی پہلی