سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 636 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 636

636 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ جوار رحمت میں ترقی مدارج کے ساتھ داخل کرے۔انا للہ وانا اليه راجعون نیاز مند عبدالماجد از پورینی بھاگلپور۔بہار محترمی ! السلام علیکم میر محمد الحق صاحب کی اچانک وفات کی خبر سے نہایت سخت صدمہ ہوا ہے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔مجھے اور میرے گھر کے لوگوں کو آپ سے اور جملہ خاندان سے نہایت گہری ہمدردی ہے۔قادیان کے سب لوگوں سے بڑھ کر وہ ہمارے لئے مونس تھے اور ہم سب کے دلوں میں ان کی بہت عزت تھی۔صدمہ بہت سخت ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو صبر کی توفیق دے۔والسلام خاکسار خان بہادر محمد بشیر از لاہور بخدمت بیگم صاحبہ میر صاحب محترمہ بہن۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ابھی سیدہ ام طاہر احمد صاحبہ کے داغ دل میں ہرے ہی ہیں کہ کل شام کو حضرت میر صاحب کی رحلت کی خبر ملی۔انا للہ وانا اليه راجعون حضرت ممدوح کی کتاب روح و مادہ و تناسخ آریہ سماج کے کیمپ میں ایک دائمی ہل چل ہے۔حضور معقولات کے شہنشاہ تھے اور حضرت نبی کریم ﷺ سے عشق تھا۔جس کا نتیجہ یہ تھا کہ حدیث کے متبحر عالم تھے اور متضاد حدیثوں کی گتھی سلجھانے میں یدطولیٰ رکھتے تھے۔حال ہی میں پیش کی تھی۔جس کو علماء سلجھانہ سکے۔حضرت ممدوح ابھی کمسن ہی تھے کہ عزیز مرزا صاحب کا ایک مضمون بدھ مذہب کی تعریف میں نکلا۔حضور نے اسلام اور بدھ مذہب نامی رسالہ لکھا۔جس میں اسلام کی تعلیمات کی بدھ مذہب کی تعلیموں پر فضیلت ثابت کی۔میں نے وہ کتاب بچپن میں دیکھی تھی۔میری حیرت کی انتہا نہ رہی۔جب میں نے عمر پانے پر بدھ مذہب کی سب سے مستند