سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 235 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 235

235 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ حضرت اُم المؤمنین کی مبشر اولاد اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحم اور کرم کے ساتھ حضرت ام المؤمنین کو وہی خاتون ٹھہرایا تھا جس کے متعلق پہلے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے اطلاع دی تھی کہ مسیح اس سے شادی کرے گا اور اس سے اولاد پیدا ہوگی۔يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ پس آپ وہ خاتون ہیں جس کے بطن مبارک سے مسیح موعود کے لئے اولاد پیدا کرنا مقدر تھا۔نیز آپ اُن عورتوں میں سے تھیں جن کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔خیر النساء ولود۔عورتوں میں سے بہترین عورتیں وہی ہیں جو جننے والی ہیں۔سو اللہ تعالیٰ نے حضرت اُم المؤمنین کو اس لحاظ سے بھی خیر النساء بنادیا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے بطن سے دس اولادیں دیں۔آپ کی اولاد کے متعلق اللہ تعالیٰ نے ایک اصل بیان فرمایا تھا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مخاطب کر کے فرمایا: تیری نسل بہت ہوگی۔میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دونگا۔مگر بعض ان میں سے کم عمری میں فوت بھی ہونگے اور تیری نسل کثرت سے ملکوں میں پھیل جائے گی۔۲۶ اس پیشگوئی میں بتلایا گیا کہ: ا۔نسل بہت ہوگی۔۲۔اسے بہت بڑھایا جائے گا۔۔وہ کثرت سے ملکوں میں پھیل جائے گی۔۴۔اُن میں سے بعض کم عمری میں فوت ہو جائیں گے۔گویا کہ جو زندہ رہیں گے وہ بہت ہوں گے۔وہ بہت بڑھیں گے۔وہ بہت پھیلیں گے اور جو فوت ہوں گے وہ کم عمری میں ہی فوت ہو جائیں گے۔اس سلسلہ میں آپ نے ایک پیشگوئی کا اعلان فرمایا۔یہ پیشگوئی ایک خاص لڑکے کے متعلق تھی اور یہ پیشگوئی ہوشیار پور کی چالیس روزہ خلوت اور لمبی دعاؤں کے بعد عطا کی گئی تھی۔چنانچہ فرمایا: