سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 654
654 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ کی گدائی کو ترجیح دی اور اس وقت ترجیح دی جب کہ قادیاں کی بستی میں معمولی ضروریات زندگی بھی میسر نہیں آ سکتی تھیں۔وہ شاہانہ ماحول میں پاکیزہ اطوار رکھنے والی ہستی جس نے اپنے وسیع محلات کو چھوڑ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قرب میں چند فٹ کی کوٹھڑیوں میں رہائش پسند کی۔وہ جود وسخا میں اپنا ثانی نہ رکھنے والی ہستی جس نے اس کثرت اور اس وسعت سے اپنے اموال احمدیت کو تقویت پہنچانے اور غربا کی امداد کرنے کے لئے صرف کئے کہ ابتدائی زمانہ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔یعنی حضرت نواب محمد علی خاں صاحب آف مالیر کوٹلہ۔انہیں کل سے بج کر ۴۰ منٹ شام کو محبوب حقیقی نے اپنے پاس بلا لیا۔انا للہ وانا اليه راجعون حضرت نواب صاحب رضی اللہ عنہ کی ولادت یکم جنوری ۱۸۷۰ء کی تھی اور رحلت ۱۰/ فروری ۱۹۳۵ء کو فرمائی۔گویا آپ نے ۷۵ سال ایک ماہ اور دس دن عمر پائی اور اس پاکبازی اور تقوی شعاری کے ساتھ اس عمر کا ہرلمحہ گزارا کہ خدا تعالیٰ کے برگزیدہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کے متعلق نہایت ہی تعریفی کلمات استعمال فرمائے جو قیامت تک قائم رہیں گے اور نہ صرف آپ کے متعلق بلکہ آپ کے والد ماجد کے متعلق یہاں تک رقم فرمایا کہ ”مجھے ایسے شخص کی خوش قسمتی پر رشک ہے جس کا ایسا صالح بیٹا ہو کہ باوجود بہم پہنچنے تمام اسباب اور وسائل غفلت اور عیاشی کے اپنے عنفوان جوانی میں ایسا پر ہیز گار ہو۔یہی نہیں بلکہ خود خدا تعالیٰ نے آپ کو ایک بہت بڑے لقب سے نوازا۔اور اپنے مسیح کی زبان مبارک سے آپ کو یہ بشارت سنائی کہ : ایک کشف میں آپ کی تصویر ہمارے سامنے آئی اور اتنا لفظ الہام ہوا حجۃ اللہ یہ امر کوئی ذاتی معاملات سے تعلق نہیں رکھتا۔اس کے متعلق تفہیم یوں ہوئی کہ چونکہ آپ اپنی برادری اور قوم میں سے اور سوسائٹی میں سے الگ ہو کر آئے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے آپ کا نام حجۃ اللہ رکھا۔یعنی آپ ان پر محبت ہوں گے۔قیامت کے دن ان کو کہا جائے گا کہ فلاں شخص نے تم سے نکل کر اس صداقت کو پر کھا اور مانا تم نے کیوں ایسا نہ کیا۔یہ بھی تم میں سے ہی تھا اور تمہاری طرح کا ہی انسان تھا چونکہ خدا تعالیٰ نے آپ کا نام حجتہ اللہ رکھا ہے آپ کو بھی چاہئے کہ آپ ان لوگوں پر تحریر سے تقریر سے ہر طرح سے حجت پوری کر دیں۔جس انسان کی خدا تعالیٰ کے حضور اور خدا کے پیارے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نگاہ