سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 421
421 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ از قادیان ۲۳ اگست ۱۹ء عزیزہ سلیمہ سلمہ اللہ تعالیٰ بسم الله الرَّحمٰنِ الرَّحِيم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ تمہارا خط جوامتہ الھی جن کے نام تھا وہ غلطی سے میں نے کھول لیا ہے اور پھر پڑھ کر امتہ الحی کو دے دیا ہے وہ غلطی سے میری ڈاک میں آ گیا تھا وہ خط میں نے تمام کا تمام پڑھا اور اس خط کو پڑھ کر بے ساختہ میرے منہ سے نکلا کہ مرحبا سلیمہ مرحبا مردوں میں تو سینکڑوں نہیں ہزاروں مبلغ ہیں مگر عورتوں میں بہت کم۔مجھے تمہاری ہمت اور اخلاص اور تبلیغ کا حال پڑھ کر اس قدر خوشی سے بے اختیار تمہارے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔اور کہ خدا تعالیٰ تم کو کامیاب اور با مراد رکھے۔میں تم پر بہت خوش ہوں اور تمہارے لئے بہت دعا کرتی ہوں۔جزاک اللہ احسن الجزاء اور تم احمدیت کی تبلیغ میں اس طرح مشغول رہو خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہوا اور تمہارا حامی و مددگار ہو۔اپنے گھر میں سب لوگوں کو اسلام علیکم بچوں کو پیار دعا ئیں۔والسلام والدہ مرز امحموداحمد خلیفہ ثانی قادیان میرے ناچیز قلم میں طاقت نہیں کہ اس احسان بیکراں کا اچھے سے اچھے رنگ میں ذکر کروں اللہ تعالیٰ میرے حال پر رحم فرمائے آمین یا رب العالمین سلیمہ بیگم بنت سیٹھ محمد غوث صاحب حیدر آباد دکن عزیز و امتہ الحفیظ بنت جناب سیٹھ نموث صاحب کی روایات عزیزہ امتہ الحفیظ صاحبہ کی بعض روایات پہلے آچکی ہیں بقیہ ذیل میں درج ہیں۔عرفانی تسلی دینا (۱) ۱۹۴۲ء کے جلسہ پر میرا نکاح ہو چکا تھا۔حضرت اماں جان سلمہا سے جب میں ملنے گئی تو جیسے حضرت امتہ الحی صاحبہ مرحومہ حرم حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز