سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 361 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 361

361 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ انتخاب کرے۔مجھے اس خبر سے طبعا بہت صدمہ ہوا اور میں نے بہت دعا کی میرے دل کو تشفی ہوئی کہ اللہ تعالیٰ حضور کر صحت کامل دے گا چنانچہ ایسا ہی ہوا۔فالحمد للہ۔لیکن ساتھ ہی مجھے یہ بھی خیال آیا که اگر خدانخواستہ اس وقت انتخاب خلیفہ کی ضرورت پیش آئے تو اگر احادیث میں ایسے اشارات نہ پائے جاتے کہ خلیفہ مردوں میں سے منتخب کیا جائے تو میں حضرت اُم المؤمنین کا نام پیش کرتا۔میرے اس خیال کے محرک میری وہ معلومات ہیں جو مجھے مکرمہ کے تقوے، نیکی ، زہد، انتظامی قوت اور حکومت کی طاقت کے متعلق حاصل ہیں۔مکرمہ کو اللہ تعالیٰ نے ایسا موقعہ عطاء کیا کہ انھوں نے ایک شاندار نبی کے حالات کو سفر و حضر میں شب وروز ایک لمبے عرصہ تک دیکھا۔خدا تعالیٰ کی تازہ وحیوں کو سنا۔اللہ تعالیٰ کی ہستی کے زبر دست نشانات اپنی آنکھوں سے دیکھے صداقت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دلائل کو بر وقت سنا اور جانچا اور مانا۔ہزاروں پشین گوئیوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھا اور اس طرح آپ کا ایمان ہمیشہ ترقی کرتا رہا۔اور اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو وعدہ کی اولاد آپ کے بطن سے عطا فرمائی۔اپنی بعض اولاد کی وفات کے وقت اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایسا صبر عطا فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی قضا پر راضی رہنے کا بہت ہی پُر اثر نیک نمونہ آپ نے قائم کیا۔تربیت اولاد اولاد کی تربیت و تعلیم کا کام حضرت اُم المؤمنین نے ایسی عمدگی سے سرانجام دیا کہ آج وہ سب آسمان کے ستاروں کی طرح چمک رہے ہیں اور دنیا کو روشن کر رہے ہیں۔اللہ کریم ان کی عمر اور صحت میں مزید برکت دے۔آمین حضرت مولوی شیر علی صاحب قبلہ کے تاثرات حضرت مولوی شیر علی صاحب قبلہ سلمہ اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ سیرت بزرگ ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی آپ کو فرشتہ لکھا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کشوف میں بھی ایک فرشتہ شیر علی نام دکھایا گیا۔حقیقت میں حضرت مولوی صاحب تقوی وطہارت اور خدمت