سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 267 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 267

267 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ پیدائش سے جب سات روز گذرے تو عین عقیقہ کے دن یہ خبر آئی کہ پنڈت لیکھرام پیشگوئی کے مطابق کسی کے ہاتھ سے مارا گیا۔تب ایک ہی وقت میں دونشان پورے ہوئے“۔۶۵ فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا کہ مبارکہ سلمھا پنجابی زبان میں بول رہی ہے۔کہ مینوں کوئی نہیں کہہ سکدا کہ ایسی آئی جس نے ایہ مصیبت پائی۔14 حضرت مبارکہ بیگم کے متعلق الہام ہوا: نواب مبارکہ بیگم ۱۷ صاحبزادہ مبارک احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ آٹھویں بچے تھے جو حضرت اُم المؤمنین کے بطن سے پیدا ہوئے تھے۔آپ کی پیدائش ۱۸۹۹ء میں ہوئی اور آپ 19ء میں فوت ہو گئے۔آپ کے متعلق بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خیال تھا کہ ممکن ہے کہ یہی وہ خاص لڑکا ہو کیونکہ ان کی پیدائش سے تین چار ہو گئے۔آپ بدھ کے دن سہ پہر کو پیدا ہوئے۔صاحبزادہ مبارک احمد کے متعلق ایک الہام یہ بھی تھا: إِنِّي أَسْقُطُ مِنَ اللَّهِ وَأصِيبُهُ اس کا مطلب یہی تھا کہ وہ خدا کی طرف سے آیا ہے اور جلد خدا کی طرف چلا جائے گا۔پھر یہ بھی الہام ہوا تھا اِنِّی مَعَ اللَّهِ فِي كُلِّ حَالٍ صاحبزادہ مبارک احمد کی بیماری میں حضرت اقدس کی ساری توجہ اس کے علاج اور اس کی تیمار داری کی طرف لگی ہوئی تھی۔مگر اس کی وفات پر حضرت اقدس نے اور حضرت ام المؤمنین نے جو نمونہ صبر اور رضاء بالقضاء کا دکھایا اس کی مثال نہیں ملتی۔ایک الہام تھا: ہے تو بھاری مگر خدائی امتحان کو قبول کر “۔۲۸ پھر کئی دفعہ الہام ہوا: إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَ كُمْ تَطْهِيرًا ١٩