سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 179 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 179

179 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ جماعت نے آپ کا جنازہ پڑھا اور آپ مقبرہ بہشتی میں چار دیواری کے اندر حضرت مسیح موعود کے قدموں کی طرف حضرت میر صاحب کے پہلو میں دفن ہوئیں۔حضرت میر صاحب قبلہ نے نظم ”حرم محترم میں تین اشعار ایسے کہے جو لفظ بلفظ پورے ہو کر رہے۔اسلام پر جئیں ہم ایمان سے مریں ہم ہر دم خدا کے در کی حاصل ہو جبہ سائی جب وقت موت آوے بے خوف ہم سدھاریں دل پر نہ ہو ہمارے اندوہ ایک رائی مہدی کے مقبرہ میں ہم پاس پاس سوئیں دنیا کی کشمکش سے ہم کو ملے رہائی یہ دعا ایسی پوری ہوئی کہ اب دیکھنے والے دیکھتے ہیں کہ یہ خوش قسمت جوڑا جس طرح دنیا میں اکٹھا رہا اسی طرح مرنے کے بعد بھی اکٹھا نظر آ رہا ہے۔حضرت اُم المومنین کے ددھیال شجر و نمبر۳ نواب دوراں خان کمانڈ رانچیف افواج مغلیہ قمر الدین خان وزیر اعظم ان کی اولاد کی نسبت کچھ پتہ نہیں چلا۔خود نادر شاہ ایرانی کی جنگ میں مارے گئے سید ناصر وز یر صاحب ( ان کی شادی نواب صاحب لو ہارو ید ناصروز برصا احتشام خان داروغه محلات شاہی میر ہاشم علی صاحب سید ناصرا میر صاحب ( زوجه روشن آرا بیگم ) حضرت میر ناصر نواب صاحب کے ہاں ہوئی )۔سید ناصر خلیل سید ناصر سعید سید ناصر وحید نصیرہ بیگم ناصر جلیل ناصرسعید یہ اور ان کی اولا در بلی میں ہے یہ خود اور ان کی اولا دکن میں ہے ناصر سلطان ناصرہ بیگم حضرت نصرت جہاں بیگم ام المومنین حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب حضرت میر محمد اسحاق صاحب حضرت اُم المومنین اور اُن کے بھائیوں کی اولاد کا شجرہ الگ طور پر شائع کیا جائے گا۔