سید محموداللہ شاہ — Page 156
156 یہ خواب حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب نے میرے والد حضرت شیخ نیاز محمد صاحب مرحوم و مغفور ( رفیق) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی بتائی تھی۔حضرت شاہ صاحب فرمایا کرتے تھے کہ ہم بخاری سید ہیں کیونکہ ہمارے آباء واجداد بخارا سے ہجرت کر کے کلرسیداں اور سہالہ میں آکر آباد ہو گئے تھے اور ہمارے ساتھ بہت سارے لوگ آئے تھے اور کلر سیداں میں ہماری زمینیں بھی تھیں اور حضرت سید عبد الستار شاہ صاحب نوراللہ مرقدہ جب احمدی ہو گئے تو اپنی زمینیں دوسرے رشتہ داروں کو دے دیں۔اور بعد میں آپ قادیان ہجرت کر آئے تھے اور عبداللہ شاہ جو سید شیر شاہ صاحب کے بیٹے تھے وہ با قاعدہ اپنی زمینوں کا ٹھیکہ لینے کے لئے کلرسیداں جایا کرتے تھے۔قبولیت دعا آپ بہت دعا گو انسان تھے اور قبولیت دعا کے آپ کے بہت ہی زیادہ ایمان افروز واقعات ہیں۔جب بھی میں نے انہیں نے دعا کے لئے کہا یا انہوں نے مجھے کسی خاص دعا کے لئے بتایا تو اکثر دعائیں قبول ہو جاتیں۔ایک دفعہ چنیوٹ میں شدید سیلاب آیا اور ہمارے گھر میں بھی پانی آ گیا میں نے کہا شاہ صاحب کچھ تو دعا کریں۔سیلاب میں لوگوں کی بہت سی چیزیں ضائع بھی ہوئیں۔ہمارے پاس تو خیر کچھ زیادہ سامان بھی نہیں تھا۔ہمارے پاس حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نوراللہ مرقدہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تبرکات کے دوصندوق رکھوائے ہوئے تھے۔خیر ہم نے ایک چار پائی رکھی اس کے اوپر ایک میز رکھا اور میز کے اوپر وہ تبرکات کے صندوق رکھ دیئے۔ڈر تھا کہ کہیں پانی نہ اندر چلا جائے۔میں نے کہا شاہ صاحب آپ دعا تو کریں کہنے لگے ہاں میں دعا کرتا ہوں۔اس وقت رات کا وقت تھا۔کہنے لگے پانی ۱۲ بجے کے بعد کم ہونا شروع ہو جائے گا۔میں نے کہا شاہ صاحب پانی تو اور بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔شاہ صاحب کہنے لگے میں کیا کروں مجھے تو اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ ۱۲ بجے پانی کم ہو جائے گا۔چنانچہ واقعتاً ایسا ہی ہوا۔پورے ۱۲ بجے پانی ہمارے گھر سے نکلنا شروع ہو گیا۔