سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 90 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 90

90 اور اصلاح اور تادیب کی خاطر دی ہے۔یوں شکایت داخل دفتر ہوگئی۔واقعی ایسے اساتذہ جو مغلوب الغضب ہوکر سزا نہیں دیتے ان کے غصہ میں بھی پیار مضمر ہوتا ہے۔وہ مہربانی کرتے ہیں۔یا مہربانوں کی طرح ان کا طلباء کے ساتھ مربیانہ اور ہمدردانہ سلوک ہوتا ہے۔شہد کی مکھی ڈنگ بھی مارتی ہے مگر شہد بھی دیتی ہے۔ماں بچہ کو مارے بچہ ماں ماں پکارے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ استاد بھی حقیقت میں باپ ہی ہوتا ہے بلکہ حقیقی باپ استاد ہی ہوتا ہے۔افلاطون کہتا ہے کہ باپ تو روح کو زمین پر لاتا ہے اور استادزمین سے آسمان پر پہنچاتا ہے۔( تذکره: ص ۴۱۱) میرا تجربہ اور مشاہدہ ہے کہ نافرمان اور گستاخ طلباء کبھی منزل مقصود تک نہیں پہنچتے۔ٹانگے پر سکول کی طرف رواں دواں حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب اپنے ماتحت اسا تذہ کو دیکھ کر خوش ہو جایا کرتے اور بے حد احترام کیا کرتے تھے۔بڑی پُر وقار شخصیت کے مالک تھے۔ان دنوں جب کہ ہمارا سکول چنیوٹ میں ہوتا تھا۔محترم شاہ صاحب کا رہائشی مکان شہر میں ہوتا تھا اور سکول شہر سے دور تحصیل کے پاس لاہور جانے والی سڑک پر واقعہ تھا۔آپ سکول جانے کیلئے سالم ٹانگہ روزانہ لیا کرتے تھے اور راستہ میں جو استاد بھی پیدل جاتے ہوئے ملتا۔اسے عزت کے ساتھ اپنے پاس بٹھا لیا کرتے۔اسی طرح مجھے بھی شاہ صاحب کے ساتھ بیٹھنے کا موقعہ ملا ہوا ہے۔آپ سید الـقـوم خادمھم کی عملی تفسیر تھے۔شاہ صاحب اور اساتذہ کے درمیان تو من تو شدم تو من شدی تاکس نه گوید بعد ازین والی کیفیت تھی۔من تن شدم تو جان شدی مـــن دیــگــــرم تـو دیـگـــری