سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 91 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 91

پانچ بھائی 91 حضرت شاہ صاحب کے چار اور بھائی بھی تھے۔ا۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب -۲۔حضرت سید عبدالرزاق شاہ صاحب۔۳۔حضرت ڈاکٹرسید حبیب اللہ شاہ صاحب۔۴۔حضرت سید عزیز اللہ شاہ صاحب۔اوّل الذکر دونوں بھائیوں کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں۔اور مؤخر الذکر دونوں بھائیوں سے غائبانہ تعارف ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ پانچوں بھائی گلاب کے دلکش خوشبودار پھول تھے جو اپنے ماحول کو معطر بنادیتے تھے۔میں نے ان کے والد بزرگوار مکرم و محترم حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب کو بھی قادیان میں دیکھا ہوا ہے۔نورانی شکل کے وجیہ بزرگ تھے۔ان کی متشرع خوبصورت گھنی سفید داڑھی کا تصور کرتے مجھے فرشتوں کی یہی صیح یاد آ جاتی ہے۔سُبْحَانَ الَّذِى زَيَّنَ الرِّجَالَ بِاللُّحَى وَالنِّسَاءَ بِالذَّوَائِبِ پانچوں بھائی اَلْوَلَدُ سِر لِاَبِیهِ کی پوری پوری تفسیر تھے۔ان کے نیک خصائل کی وجہ سے ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس کنبہ کو بہشتی کنبہ کے نام سے یاد فرمایا کرتے تھے۔آہ ع زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے تاثرات حاصل کرده ۶ /جنوری ۲۰۰۳ء)