سید محموداللہ شاہ — Page 17
17 ابتدائی تعلیم اور زیارت حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ نے ابتدائی تعلیم رعیہ خاص میں حاصل کی اور گھر سے حفظ قرآن کریم کا آغاز کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے آٹھ سال کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کر لیا۔آپ کا بیان ہے کہ میں نے ۱۹۰۷ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کی سعادت حاصل کی اور کئی دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قرآن کریم سنانے کی سعادت حاصل کی۔آپ ۱۹۰۷ ء میں اپنے والدین کے ہمراہ جن کا یہ دستور تھا کہ ہر سال تین ماہ کی رخصت لے کر سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت سے فیض روحانی حاصل کرنے کے لئے قادیان دار الامان حاضر ہو جایا کرتے تھے ، زیارت مرکز کیلئے قادیان روانہ ہوئے۔جہاں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ملاقات کا شرف حاصل کیا۔چنانچہ اس کی بابت آپ کے دیرینہ دوست اور ہمعصر محترم ضیاء الدین احمد قریشی صاحب ایڈووکیٹ ( اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند کرے) تحریر کرتے ہیں:۔آپ کے والد محترم ( حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب) کو یہ شوق پیدا ہوا کہ سید عزیز اللہ شاہ صاحب یعنی آپ کے بڑے بیٹے کو قرآن شریف حفظ کروا ئیں لیکن ساتھ ہی یہ خیال آیا کہ اگر چھوٹے بچے یعنی محمود اللہ شاہ صاحب کو بھی ساتھ لگا دیا جائے تو بڑا بچہ بھی زیادہ شوق سے اس کام کو کرنے لگے گا۔چنانچہ انہوں نے سید محمود اللہ شاہ صاحب کو بھی قرآن حفظ کرنے پر لگا دیا۔شاہ صاحب کی عمر اس وقت چار سال تھی ( ۱۹۰۴ ء کا ذکر ہورہا ہے ) چنانچہ اس کام کے واسطے ایک حافظ قرآن کی خدمات حاصل کی گئیں۔(حضرت سید محمود اللہ ) شاہ صاحب کے والد صاحب کو بہت شوق تھا کہ ان کے بچے قرآن شریف پڑھ جائیں۔اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے حضرت شاہ صاحب ان دونوں بچوں کو صبح سویرے ہی حافظ صاحب کے پاس بھیجوا دیتے تھے اور یہ دن بھر وہیں رہتے