سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 16 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 16

16 برصغیر پاک و ہند میں سادات صدیوں سے آباد ہیں۔حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب اور آپ کی اہلیہ محترمہ حضرت سیدہ سعیدۃ النساء صاحبہ کے بزرگ جدا مجد بھکری سید تھے۔بھکری سیدوں کے مورث اعلیٰ حضرت سید بدرالدین بھکری تھے جن کا مزار اوچ شریف بہاولپور میں ہے۔ان بزرگان کا آبائی گاؤں کلر سیداں اور سہالہ ضلع راولپنڈی قریباً پانچ صد برس سے آباد ہے۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے والد ماجد کا نام حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب تھا جو ۱۸۶۲ء میں سہالہ میں پیدا ہوئے۔آپ کے دادا کا اسم گرامی حضرت باغ حسن شاہ صاحب تھا۔اس خاندان کا سلسلہ نسب حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ تک جاملتا ہے۔حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ۹۵-۱۸۹۴ء کے ابتدائی سالوں میں بطور اسٹنٹ سرجن رعیہ خاص ( جو اس زمانے میں تحصیل ہوا کرتی تھی) میں تشریف لائے۔رعیہ کی موجودہ تحصیل وضلع نارووال ہے۔رعیہ میں آپ ۱۹۲۰ ء تک بطور اسٹنٹ سرجن ہسپتال میں طبی فرائض سرانجام دیتے رہے۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) دسمبر ۱۹۰۰ء میں رعیہ خاص میں پیدا ہوئے۔آپ کل آٹھ بہن بھائی تھے اور بہن بھائیوں میں آپ کا نام چھٹے نمبر پر ہے۔خود نوشت سوانح حیات سید ولی اللہ شاہ صاحب روز نامہ الفضل ربوه ۲۴، ۲۵ جنوری ۱۹۵۳ء تا بعین۔۔۔۔۔۔احمد جلد سوم صفحه ۳۰۶،۳۰۴،۶۰٬۵۸)