سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 136 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 136

136 سکتا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ بھی اپنی ذمہ واری کو سمجھیں اور ہم سے تعاون فرمائیں۔ہماری جماعت کی واقعی (جیسا کہ مکرم با بو قاسم دین صاحب امیر جماعت احمد یہ سیالکوٹ نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں مجھے لکھا تھا) یہ خواہش اور آرزو ہے کہ ہمارے سکول کا نتیجہ بلحاظ کیفیت اور کمیت دوسرے تمام سکولوں سے ہر رنگ میں ممتاز ہو۔لیکن دوست یہ نہیں سوچتے کہ اس خواہش کے عملی جامہ نہ پہننے میں کسی حد تک خودان کا بھی دخل ہے۔اگر دوست جیسا کہ میں نے ایک مرتبہ الفضل کے ذریعہ احباب سے اپیل بھی کی تھی اپنے بچوں کو بجائے دسویں جماعت میں ہمارے پاس بھیجنے کے اور وہ بھی آخری چند مہینوں میں نویں جماعت میں بلکہ اس سے بھی نچلی جماعتوں میں ہی ہمارے پاس بھیج دیا کریں تو ہم دو سال کی تگ و دو کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل سے موجودہ نتیجہ سے بہتر نتائج دکھلا سکتے ہیں۔میں اپنے اس نظریہ کو طلباء دہم کی موجودہ کیفیت سے واضح کرتا ہوں۔موجودہ دسویں جماعت میں ۱۰۶ طلباء با قاعدہ طور پر داخل ہیں۔(جو اساتذہ کی کمی کی وجہ سے اس وقت تک صرف دو فریقوں میں منقسم ہیں اور ظاہر ہے کہ اتنی بڑی تعداد کے لئے دو فریق قطعی طور پر نا کافی ہیں۔خیر یہ تو جملہ معترضہ ہے ) ان میں سے صرف ساٹھ طلباء ہی اپنی نویں جماعت سے ترقی پا کر آئے ہیں۔باقی ۴۶ طلباء باہر سے آئے ہیں اور ان کی تعلیمی حالت بالعموم ہمارے اپنے طلباء کی نسبت خراب ہے۔بلکہ ان میں سے اکثر دوسرے سکولوں سے میٹرک میں متعدد مضامین میں فیل ہو کر آئے ہیں اور آ رہے ہیں۔آمد میں نے اس لئے کہا ہے کہ مجھے اس وقت تک کم از کم ۶۳ مزید طلباء کو داخل کرنے کے لئے یہاں بھیجنے کا نوٹس مل چکا ہے۔باقی ماندہ طلباء اب موسمی تعطیلات کے بعد ہی داخل ہوسکیں گے۔اور یہ سلسلہ دو مہینے تک جاری رہے گا۔اس صورت میں طلباء کو امتحان کے لئے تیار کرنے کا جس قدر تنگ وقت ہمیں ملے گا وہ تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے احباب کو تشویش کا موجب ہے۔یہ درست ہے کہ ہمارا واحد یہی ادارہ ہے جس میں طلباء بیک وقت دینی اور دنیاوی علوم سے متمتع ہو سکتے ہیں۔اس لئے انجمن کے قاعدہ کے مطابق ہم کسی طالب علم کو داخلہ سے روک