سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 93 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 93

93 داری ادا کرنے والے شمار ہوتے تھے اور اپنے ساتھیوں سے حسن سلوک کی وجہ سے ان میں مقبول و معروف تھے اور انگریزوں سے بھی اس وجہ سے ان کے ساتھ نہایت اچھے اور مخلصانہ مراسم اور دوستانہ تعلقات تھے۔حسن معاملہ اور دوست پروری کا اقرار ایک انگریز مسمی را برٹ ڈونی یا شائد رابرٹ انتھونی ۱۹۵۶ء میں نیروبی میں مشرقی افریقہ سے جہاں وہ بطور انسپکٹر سکولز کام کرتے تھے تبدیل ہو کر سیرالیون مغربی افریقہ آئے اور حکومت سیرالیون کی طرف سے ترقی دے کر وہ ڈائریکٹر تعلیم بنا دیئے گئے۔وہ ایک مرتبہ فروری ۱۹۵۶ ء میں سکولوں کے معائنہ کے لئے سیرالیون کے وسطی شہر بو آئے خاکسار اس زمانہ میں جماعتہائے سیرالیون کا امیر ہونے کے علاوہ جنرل سپرنٹنڈنٹ احمد یہ سکولز بھی تھا۔وہ ”بو پہنچ کر سب سے پہلے ہمارے سکول کے معائنہ کے لئے تشریف لائے اور ہمارے سکول کے کام سے بہت خوش ہوئے اور سکول کی Log Book میں انہوں نے بڑے اچھے ریمارکس دیئے اور سکول کے ایک ونگ کے ساتھ ایک مزید کلاس روم بنانے کی سفارش کی اور اخراجات کا انتظام بھی فرما دیا۔وہ چونکہ سیرالیون میں نئے نئے آئے تھے میں نے یہ خیال کیا کہ انہیں احمدیہ مشن اور جماعت کے متعلق کچھ واقفیت بہم پہنچائی جائے۔چنانچہ انہیں سلسلہ کی چند انگریزی کتب اور قرآن کریم انگریزی پیش کرنے کے علاوہ میں نے جماعت کے متعلق زبانی بھی انہیں بہت کچھ بتایا اور یہ بھی کہا کہ آپ کو علم ہی ہوگا کہ مشرقی افریقہ کے مختلف علاقوں میں بھی ہمارے کئی مشن اور جماعتیں اور سکولز اور (مربی) کامیابی سے خدمتِ خلق میں مصروف ہیں وہ میری باتیں سن کر ہنستے ہوئے کہنے لگے۔آپ سمجھتے ہیں کہ میں آپ کے مشن اور مذہب ( دین حق) سے ناواقف محض