سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 92 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 92

92 92 ہر دلعزیز شخصیت مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب امرتسری سابق مربی مغربی افریقہ ونجی تحریر کرتے ہیں:۔حال ہی میں حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب ابن حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب کے پوتے محترم عزیزم سیدمحموداللہ شاہ صاحب اور عزیزه مکرمه در مشین سلمہ اللہ تعالیٰ کے نکاح کا اعلان اور اس موقعہ پر جو خطبہ نکاح سیدنا حضرت خلیفہ ایح الرابع ( رحمہ اللہ تعالیٰ) نے پڑھا اور روزنامہ الفضل مورخہ ۲ / مارچ ۱۹۸۳ء میں شائع ہوا ہے اس میں حضور ( رحمہ اللہ تعالیٰ ) نے حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے اوصاف حمیدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا ہے۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب اپنے غیر معمولی اخلاق اور بعض دیگر صفات حسنہ کی وجہ سے زندگی میں جہاں بھی رہے بہت ہی ہر دلعزیز تھے اور ان کی طبیعت میں بہت ہی محبت اور شفقت پائی جاتی تھی اور بلا امتیاز مذہب وملت ہر ایک سے ہمدردی کرتے تھے لوگ بھی ان سے بہت جلد محبت کرنے لگ جاتے تھے جو دراصل انہیں کی طبیعت کا انعکاس تھا۔مندرجہ بالا حقیقت کے ثبوت میں حضور نے گورنمنٹ کالج لاہور میں تعلیم حاصل کرنے والے مشرقی افریقہ سے آمدہ ہند و طالب علموں کے ایک گروپ کا واقعہ بھی بیان فرمایا ہے۔اس ضمن میں یہ خاکسار بھی حضرت شاہ صاحب کے ذکر خیر کے طور پر مشرقی افریقہ سے ہی متعلق ایک واقعہ عرض کرتا ہے جو مجھ سے پیش آیا اور جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت شاہ صاحب نہ صرف مشرقی افریقہ کی اس وقت کی ایشین آبادی اور افریقن لوگوں میں بہت مقبول اور ہر دلعزیز تھے اور اپنے بلند اخلاق کی وجہ سے معروف تھے بلکہ مشرقی افریقہ پر اس زمانہ میں حکومت کرنے والے انگریز افسران کے نزدیک بھی اپنے اعلیٰ کردار محنت اور دیانت سے اپنی ذمہ