سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 16
M نہیں چاہتا۔میرا مقدمہ آسمان پر دائر ہے" اگلے سال ۱۸۹۸ء میں آپ کے مخالفین نے اپنی ناکامی کا بدلہ لینے کے لئے آپ کے خلاف مقدمہ کر دیا۔لیکن اس میں بھی آپ کی بریت ہوئی اور مخالفت کا متحدہ محاذ ناکام و نامراد رہا۔علاوہ ازیں مرکز احمدیت میں تعلیم الاسلام سکول کی بنیاد پڑی اور البلاغ۔ایام الصلح ضرورت الامام نجم الہدیٰ جیسی معرکہ آرا کتابیں تالیف ہوئی اور اکثر شائع بھی ہو گئیں۔جن سے جماعت کے اثر و نفوذ میں مزید وسعت پیدا ہوئی۔۱۸۹۹ء میں آپ نے تریاق القلوب ستارہ قیصریہ اور مسیح ہندوستان کے نام سے عظیم الشان کتابیں لکھیں۔مقدمه دیوار سلسلہ احمدیہ کے بیرونی دشمنوں کی جدوجہد کے پیوند خاک ہونے کے بعد آپ کے جدی بھائیوں نے ۵ جنوری ۱۹۰۰ء کو آپ کے الدار کا محاصرہ کرنے اور مٹانے کے لئے ایک دیوار کھینچ ڈالی جس سے قادیان کے احمدیوں پر عرصہ حیات تنگ ہو گیا۔یہ قیامت خیز دور لمبے مقدمات کے بعد ۱۲ اگست ۱۹۰۲ء کو ختم ہوا۔جبکہ سرکاری عدالت کے فیصلہ کے مطابق یہ دیوار گرادی گئی۔مصائب اور فتن کے ان پر آشوب دنوں میں آپ برابر قلمی جہاد میں مصروف رہے۔چنانچہ تحفہ غزنویہ شائع کی۔اسی زمانہ میں خطبہ الہامیہ کا زبردست علمی نشان ظہور پذیر ہوا۔جس نے آپ کی حقانیت کو مہر