سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 15
بذریعہ اشتہار پیشگوئی فرمائی کہ یہ مضمون بالا رہے گا۔چنانچہ ایسا ہی عمل میں آیا اور دین حق کو آپ کے ہاتھوں فتح عظیم نصیب ہوئی۔جس کا اعتراف اردو اور انگریزی پریس نے بھی کیا۔قتل لیکھرام 4 مارچ ۱۸۹۷ء کو مشہور شاتم رسول لیکھرام پشاوری آپ کی پیشگوئی کے عین مطابق "بران محمد " سے ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا۔آریہ سماجیوں نے اس پر سخت طوفان بد تمیزی اٹھایا۔مگر آپ نے تحدی کے ساتھ ثابت کیا کہ اسلام اور آریہ مذہب کا خدا تعالیٰ کی درگاہ میں برسوں سے ایک مقدمہ دائر تھا سو آخر ۶ مارچ ۱۸۹۷ء کے اجلاس میں اس عدالت نے مسلمانوں کے حق میں ایسی ڈگری دی جس کی نہ کوئی اپیل ہے نہ مرافعہ۔مقدمہ اقدام قتل اور آپ کی بریت اسی سال عیسائیوں نے ہندوؤں اور دوسرے مخالف علماء سے ملکر آپ کے خلاف مقدمہ اقدام قتل کی سازش کی۔عیسائیوں کی طرف سے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی تک نے گواہی دی۔مگر اللہ تعالٰی نے ڈگلس (حج) پر اصل حقیقت کھول دی۔اور اپنے آپکو باعزت طور پر بری کر دیا۔نیز کہا کہ ڈاکٹر کلارک پر آپ مقدمہ چلانے کے مجاز ہیں۔مگر حضور نے فرمایا ”میں کسی پر مقدمہ کرنا