سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 12
پہلا سالانہ جلسہ ۲۷ دسمبر ۱۸۹ء کو جماعت احمدیہ کا پہلا سالانہ جلسہ نماز ظہر کے بعد بیت اقصیٰ قادیان میں منعقد ہوا۔جس میں حضرت مولانا عبدالکریم صاحب سیالکوٹی نے حضور کی تصنیف آسمانی فیصلہ پڑھ کر سنائی۔اور جلسہ ختم ہوا۔اس پہلے اجتماع میں صرف ۷۵ مخلصین شامل ہوئے۔عدد شہروں کا تبلیغی سفر ۱۸۹۲ء میں حضور نے لاہور، سیالکوٹ، کپور تھلہ، جالندہر اور لدھیانہ کا سفر اختیار کر کے حق و اشاعت کی آواز پنجاب بلکہ ملک کے کونہ کونہ تک پہنچادی۔اگلے سال حضور اسی غرض سے فیروز بھی تشریف لے گئے۔نیز امرتسر میں عیسائیوں سے ایک فیصلہ کن مباحثہ کیا۔جس کی بازگشت انگلستان میں بھی سنائی دی گئی۔چنانچہ لارڈ بشپ نے پادریوں کی عالمی کانفرنس میں اس خطرہ کا اظہار کیا۔کہ اسلام میں ایک نئی حرکت کے آثار نمایاں ہیں اور ہندوستان کی برطانوی مملکت میں محمد کو پھر وہی پہلی سی عظمت حاصل ہوتی جا رہی ہے۔ملکہ وکٹوریہ کو دعوت اسلام ۱۸۹۳ء میں آپ نے آئینہ کمالات اسلام کے نام سے ایک