سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 11
حجت کی علاوہ ازیں لدھیانہ میں مولوی محمد حسین بٹالوی سے سے اور دہلی میں مولوی بشیر احمد صاحب بھوپالی سے لاجواب مباحثات کئے۔مگر علماء ظواہر نے اپنی قدیم روایات کے مطابق آپ کے خلاف فتویٰ کفر لگا دیا۔البتہ علامہ حالی۔ریاض خیر آبادی سرسید احمد خان مولوی سراج الدین مدیر زمیندار - مولانا شبلی۔عبدالحلیم شرر نواب محسن الملک مولانا محمد علی جوہر - مولانا شوکت علی جیسے روشن خیال مسلم ممالک اس مخالفت میں غیر جانبدار رہے۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جنہوں نے آپ کے خلاف تکفیر پر ہندوستان بھر کے علماء کو جمع کر کے کفر نامہ شائع کیا تھا۔انگریزی حکومت نے ان کو چار مربعہ زمین سے نوازا اور زندگی کے آخری دم تک انگریزوں کے کان بھرتے رہے کہ مرزا صاحب حکومت کے باغی اور مہدی سوڈانی سے زیادہ خطرناک ہیں۔برطانوی افسروں کی ان پر کڑی نگرانی رہنی چاہیے۔یہ حکومت کی سرپرستی ہی کا اثر تھا کہ انہوں نے اپنے رسالہ اشاعت السنہ" میں یہ بلند بانگ دعوی کیا کہ میں نے مرزا صاحب کو آسمان پر چڑھایا ہے اور میں ہی زمین پر گراؤں گا۔اس کے مقابل حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا کہ۔اے نے تکفیر مابستہ کمر خانه ات ویران تو فکر و گر خدا کے پاک مسیح کے یہ الفاظ ہولناک شکل میں پورے ہوئے جو عبرت کا ایک دائمی نشان ہے۔