سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 13 of 32

سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 13

پر معارف کتاب لکھی جس میں ملکہ وکٹوریہ کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔جس پر حضرت خواجہ غلام فرید چاچڑاں شریف جیسے اہل اللہ نے خراج تحسین ادا کیا۔جون ۱۸۹۷ء میں ملکہ کی جوبلی ہوئی اس تقریب پر آپ نے نہ صرف ملکہ کو دوبارہ دعوت اسلام دی بلکہ انگلستان میں ایک جلسہ مذاہب کی تجویز بھی پیش فرمائی۔مکہ مکرمہ میں مسیح موعود کی آمد کے چرچے فروری ۱۸۹۴ء میں آپ نے ”حمامتہ البشرعی" شائع کی جو مرکز اسلام میں خصوصاً اور دوسرے بلاد عربیہ میں عموماً کثرت سے بھجوائی گئی۔اور ہر طبقہ میں آپ کا ذکر پہنچ گیا۔ایک خدائی تصرف یہ ہوا کہ انہی دنوں آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق رمضان میں مجوزہ تاریخوں پر چاند اور سورج کو گرہن ہوا جس نے سعید روحوں میں زبر دست جنبش پیدا کر دی۔۱۸۹۵ء میں مغربی دنیا نے بھی یہ نشان دیکھا اور آپ کی سچائی پر آسمانی مہر لگ گئی۔تین اہم انکشافات ۱۸۹۵ء کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ اس سال آپ نے اللہ وید تعالیٰ کی تائید و نصرت سے تین ایسے علمی انکشافات فرمائے جن سے اسلام کی فتح کے نقارے بجنے لگے۔چنانچہ آپ نے زبردست دلائل سے ثابت کیا کہ 1۔عربی زبان ام الالسنہ ہے۔۲۔حضرت مسیح کی قبر