سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 117 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 117

نیشنل اجتماع و اقلین کو جماعت احمد یہ برطانیہ کے موقع پر حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اختتامی خطاب میں مختلف امور سے متعلق زریں نصائح ارشاد فرمائیں۔اس خطاب میں حضور انور نے خطبات جمعہ سے استفادہ کرنے کی نصیحت خاص طور پر فرمائی کیونکہ اس کے ذریعے احباب جماعت کا خلیفہ وقت سے ایک مضبوط تعلق قائم ہوسکتا ہے۔حضور انور نے ارشاد فرمایا: " آپ کا اس بات پر بھی کامل ایمان ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے اِس دور میں یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دور میں تکمیل اشاعت اسلام کے ذرائع اور وسائل پیدا کئے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دین مکمل ہو چکا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم البنین تھے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام نبیوں کی مہر تھے۔لیکن اسلام کے پیغام کو تمام دنیا میں پھیلانے کے وسائل اور ذرائع ابھی ظہور میں نہیں آئے تھے۔مثلاً میڈیا یا اور دوسرے ذرائع جن سے پیغام کو پھیلایا جا سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دور میں ایسے ذرائع اور وسائل مہیا ہو گئے ہیں جیسا کہ میڈیا ، ٹیلی وژن ، پریس وغیرہ جن سے اسلام کے پیغام کی دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک تشہیر ممکن ہو گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل کے ساتھ آج جماعت احمدیہ کو بھی یہ ذرائع عطا فرمائے ہیں تا کہ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو دنیا میں پھیلایا جا سکے۔اس لئے ہر فرد جماعت کا یہ فرض ہے چاہے وہ دنیا کے کسی خطہ کا باشندہ ہو کہ وہ ان جدید وسائل کا بھر پور اور صحیح طریق پر 117)