سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 118 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 118

استعمال کرے۔افراد جماعت کو چاہئے کہ وہ پوری کوشش کریں کہ اسلام کا پیغام ہر سمت میں اور دنیا کے ہر خطہ میں پہنچ جائے۔اور اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں کے بھی وارث ٹھہریں گے جو اللہ تعالیٰ نے اس دور میں جماعت احمدیہ کے ساتھ منسوب کر دئیے ہیں۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبات جمعہ سے براہ راست استفادہ کرنے کے لئے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے مزید فرمایا : اس کے علاوہ آپ میں یہ کامل اور غیر متزلزل اور ہر شک و شبہ سے پاک یقین ہونا چاہئے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کے بعد اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق سچی اور حقیقی خلافت کا نظام قائم کیا جا چکا ہے جس کی کامل اطاعت اور پیروی آپ پر فرض ہے۔خلافت کی اطاعت اور خلیفہ وقت کی ہدایات کی تعمیل کا ایک بہت اہم ذریعہ اللہ تعالیٰ کے ایک عظیم فضل و احسان کی صورت میں قائم کیا ہوا ذریعہ ہے۔اور وہ ایم ٹی اے ہے۔اس لئے آپ جہاں کہیں ہوں آپ کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے کہ میرا ہر خطبہ ضرور سنیں خواہ وہ کسی بھی ذریعہ سے ہو۔چاہے وہ ٹیلی وژن کے ذریعہ ہو ، laptop کے ذریعہ ہو یا آپ کے موبائل فون کے ذریعہ ہو۔اس دور میں کوئی بھی یہ جائز عذر نہیں کر سکتا کہ وہ پیغام یا تعلیمات کو موصول کرنے سے قاصر رہا ہے۔نشر و اشاعت کے جدید وسائل کی بدولت اب ہر چیز تک رسائی با آسانی اور فورا ایک بٹن کے دبانے سے ممکن 118