سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 116 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 116

کی تلقین کرتے ہوئے خاص طور پر خطبہ جمعہ باقاعدگی سے سننے کی نصیحت فرمائی۔حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا: ایک اور بات جس کی طرف میں عہدیداران اور نمائندگان مجلس شوری کو خاص طور پر توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ انہیں اور ان کے افراد خانہ کو جتنا زیادہ ممکن ہو سکے MTA سے استفادہ کرنا چاہئے۔بلکہ آپ لوگ دیگر دوستوں کو بھی MTA سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کریں۔ابتدائی طور پر آپ ایسا کر سکتے ہیں کہ روزانہ کچھ نہ کچھ وقت MTA پر اپنی دلچسپی کے پروگرامز دیکھنے کے لئے مخصوص کرلیں۔مثلاً ایسے دوست جو انگریزی پروگرام سننا پسند کرتے ہیں ان کے لئے بعض بہت عمدہ انگریزی پروگرامز ہیں جو روزانہ کی بنیادوں پر MTA سے نشر کئے جاتے ہیں۔انہیں وہ پروگرامز باقاعدگی سے دیکھنے چاہئیں“۔سب سے زیادہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ لوگ ہر جمعہ کو نشر ہونے والا خطبہ جمعہ باقاعدگی سے سنیں۔اور دیگر ایسے پروگرامز بھی دیکھیں جن میں میری شمولیت ہوتی ہے جیسا کہ غیر مسلموں سے خطابات ہیں ،جلسہ پر کی جانے والی میری تقریریں ہیں یا دیگر مجالس وغیرہ۔ان پروگرامز کو دیکھنا انشاء اللہ آپ لوگوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور اسی مقصد سے آپ لوگوں کو یہ پروگرامز دیکھنے چاہئیں۔(اردو ترجمه از اختتامی خطاب مجلس شوریٰ یو کے 16 جون 2013ء بمقام مسجد بیت الفتوح ،لندن ) ( مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 25 اکتوبر 2013ء) (116)