سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 21 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 21

یہی حال ہے۔لیکن بہر حال پھر بھی کچھ نہ کچھ ایک ایسی تعداد ہے جو مسجدوں میں جانے والی ہے۔باوجود اس کے کہ اسلام کے اس اہم دینی فریضہ کی طرف میں بار بار توجہ دلاتا ہوں، میرے سے پہلے خلفاء بھی اس طرف بہت توجہ دلاتے رہے۔اب تو اس زمانے میں خدا تعالیٰ نے ہمیں ایم ٹی اے کی نعمت سے نواز دیا ہے۔پہلے اگر خلیفہ وقت کی آواز دنیا کے ہر خطے میں فوری طور پر نہیں پہنچ رہی تھی تو اب تو فوری طور پر یہ آواز اور اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کا پیغام ہر جگہ فوری طور پر پہنچ رہا ہے۔اگر ہم میں سے بعض لوگ یا خطبات اور تقاریر نہیں سنتے یاسنتے ہیں اور بے دلی سے سنتے ہیں، ایک کان سے سنا اور دوسرے سے نکال دیا تو اُس عہد بیعت کو پورا کرنے والے نہیں ہیں کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا، جو بھی معروف فیصلہ فرمائیں گے، اُس کی پابندی کروں گا، اُس کی کامل اطاعت کروں گا۔یہ اطاعت سے نکلنے والے عمل ہیں کہ ایک کان سے سنا اور دوسرے سے نکال دیا۔یہ کامل فرمانبرداری سے دور لے جانے والے عمل ہیں۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جون 2012ء بمقام مسجد بیت الرحمن واشنگٹن۔امریکہ) مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 13 / جولائی 2012ء) برطانیہ میں خدام کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے احمدی نوجوانوں کو خصوصیت کے ساتھ یہی نصیحت فرمائی کہ وہ نماز کو اپنا نصب العین بنالیں۔چنانچہ فرمایا: خدام الاحمدیہ کے ممبران اپنی عمر کے ایسے حصہ میں ہوتے ہیں جس میں وہ 21