سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 20 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 20

اعتدال قائم کرنے کی نصیحت اپنے ایک خطبہ جمعہ میں یوں فرمائی: بچوں کو ماں باپ اگر فجر کی نماز کے لئے اٹھائیں گے تو اُن کو جہاں نماز کی اہمیت کا اندازہ ہو گا وہاں بہت سی لغویات سے بھی وہ بچ جائیں گے۔جن کو شوق ہے، بعضوں کو رات دیر تک ٹی وی دیکھنے یا انٹرنیٹ پر بیٹھے رہنے کی عادت ہوتی ہے، خاص طور پر ویک اینڈ (weekend) پر تو نماز کے لئے جلدی اُٹھنے کی وجہ سے جلدی سونے کی عادت پڑے گی اور بلا وجہ وقت ضائع نہیں ہوگا۔خاص طور پر وہ بچے جو جوانی میں قدم رکھ رہے ہیں ، اُن کو صبح اٹھنے کی وجہ سے ان دنیاوی مصروفیات کو اعتدال سے کرنے کی طرف توجہ پیدا ہوگی۔بعض مجبوریاں بھی ہوتی ہیں، اچھی دیکھنے والی چیزیں بھی ہوتی ہیں، معلوماتی باتیں بھی ہوتی ہیں، اُن سے میں نہیں روکتا، لیکن ہر چیز میں ایک اعتدال ہونا چاہئے۔نمازوں کی ادائیگی کی قیمت پر ان دنیاوی چیزوں کو حاصل کرنا انتہائی بے وقوفی ہے۔اس کے بعد حضور انور نے مغربی ممالک میں رہنے والوں کو نمازوں کی ادائیگی اور خلیفہ وقت کے ارشادات کو بغور سننے اور اُن پر عمل کرنے کی گراں قدر نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: پس میں پھر کہتا ہوں کہ ہم میں سے ہر ایک کو اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے۔ان ملکوں میں رہنے والے دنیاوی مصروفیات کی وجہ سے نمازوں کی طرف توجہ نہیں دیتے۔گواب تیسری دنیا میں بھی شہروں میں رہنے والوں کا 20