سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 22 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 22

جسمانی طور پر سب سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں اور اپنی زندگی کے کسی بھی شعبہ میں ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہیں اللہ تعالیٰ کی فرض عبادتوں کی ادائیگی میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہئے اس لئے تمام خدام اور اطفال کو اپنی نمازوں میں باقاعدہ ہونا چاہئے اور جس حد تک ممکن ہو سکے نمازوں کو باجماعت ادا کرنا چاہئے۔آپ میں ہر ایک نماز کے قیام کو اپنی زندگی کا نصب العین بنالے کیونکہ جنت کے دروازے خالص عبادت سے ہی کھولے جاتے ہیں۔“ خطاب بر موقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ یو کے 26 رستمبر 2016ء بمقام کنگز لے سڑے) ( مطبوعہ ہفت روزه بدر قادیان 7 ستمبر 2017ء) 22