سوشل میڈیا (Social Media) — Page 19
آتی ہے اور دعاؤں کے لیے بھی ایک وقت ( ہوتا ہے ) جیسے صبح کا ایک خاص وقت ہے۔اس وقت میں خصوصیت ہے وہ دوسرے اوقات میں نہیں۔اسی طرح پر دعا کے لیے بھی بعض اوقات ہوتے ہیں جبکہ ان میں قبولیت اور اثر پیدا ہوتا 66 ہے۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 309 ایڈیشن 2003، مطبوعہ ربوہ ) ہر کام میں صبح کے وقت تازہ دم ہو کر جو کام انسان کرتا ہے اس کے نتائج بہترین ہوتے ہیں۔آجکل کے ان لوگوں کی طرح نہیں جو ساری رات یا رات دیر تک یا تو انٹرنیٹ پر بیٹھے رہتے ہیں یا ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں یا اور دنیاوی کاموں میں ملوث رہتے ہیں۔اُن کی رات کو نیند پوری نہیں ہوتی۔صبح اٹھتے ہیں تو ادھ مچنڈی نیند کے ساتھ، اس میں نماز کیا ادا ہو گی؟ اور ان کے دوسرے کاموں میں کیا برکت پڑے گی۔ہر شخص چاہے دنیا دار بھی ہو اپنے بہترین کام کے لئے تازہ دم ہو کر کام کرنے کی کوشش کرتا ہے تا کہ پوری توجہ سے کام ہو۔اس کام کے بہترین نتائج ظاہر ہوں۔پس آپ نے فرمایا کہ اس طرح تمہیں یہ بھی تلاش کرنا چاہئے کہ تمہارے دعاؤں کے بہترین اوقات کیا ہیں؟ وہ کیفیت کب پیدا ہوتی ہے جب دعا قبول ہوتی ہے۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مارچ 2013ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن) مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 5 اپریل 2013ء) نماز فجر کی اہمیت اور اس نماز کی بروقت ادائیگی کی راہ میں حائل بعض رُکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور نے عبادات اور دنیاوی کاموں میں 19