سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 94 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 94

جس کا ایک شعر یہ ہے کہ آواز آ رہی ہے یہ فونو گراف سے ڈھونڈ و خدا کو دل سے ، نہ لاف و گزاف سے پس سینیما اپنی ذات میں برا نہیں۔لوگ بڑا سوال کرتے ہیں کہ وہاں جانا گناہ تو نہیں ہے۔یہ اپنی ذات میں برا نہیں ہے ) بلکہ اس زمانے میں اس کی جو صورتیں ہیں وہ مخرب اخلاق ہیں۔اگر کوئی فلم کلی طور پر تبلیغی یا تعلیمی ہو اور اس میں کوئی حصہ تماشا وغیرہ کا نہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔“ (کوئی ڈرامے بازی نہ ہو۔( حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ میری یہی رائے ہے کہ تماشا تبلیغی بھی ناجائز ہے۔غلط طریق ہے۔(ماخوذ ازرپورٹ مجلس مشاورت سال1939 صفحہ 86 ) پس اس بات سے ان لوگوں پر واضح ہو جانا چاہئے جو یہ کہتے ہیں کہ ایم ٹی ائے پر اگر پروگراموں میں بعض دفعہ میوزک آ جائے تو کوئی حرج نہیں یا 'وائس آف اسلام ریڈیو شروع ہوا ہے اُس پر بھی آجائے تو کوئی حرج نہیں۔ان باتوں اور ان بدعات کو ختم کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام آئے تھے۔ہمیں اپنی سوچوں کو اس طرف ڈھالنا ہو گا جو آپ علیہ السلام کا مقصد تھا۔نئی ایجادات سے فائدہ اٹھانا حرام نہیں، نہ یہ بدعات ہیں لیکن ان کا غلط استعمال بدعت بنادیتا ہے۔بعض لوگ یہ تجویزیں بھی دیتے ہیں کہ ڈرامے کے رنگ میں تبلیغی پروگرام یا تربیتی پروگرام بنائے جائیں تو ان کا اثر ہوگا۔انہیں یا درکھنا چاہئے کہ اگر آپ ایک غلط بات میں داخل ہوں گے یا کوئی بھی غلط بات اپنے پروگراموں میں 94