سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 95 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 95

داخل کریں گے تو کچھ عرصے بعد سوقسم کی بدعات مخود بخود داخل ہو جائیں گی۔غیروں کے نزدیک تو شاید قرآن کریم بھی میوزک سے پڑھنا جائز ہے لیکن ایک احمدی نے بدعات کے خلاف جہاد کرنا ہے اس لئے ہمیں ان باتوں سے بچنا چاہئے اور بچنے کی بہت کوشش کرنی چاہئے۔پھر فرمایا: ”ایک غیر احمدی نے ایک اخبار میں مضمون لکھا جو ایک لطیفہ تو ہے۔اس سے ایک مولوی صاحب کی جہالت بھی ظاہر ہوتی ہے۔لیکن ساتھ ہی ان کی سوچوں کا بھی پتا لگتا ہے کہ یہ اس چیز کو جائز سمجھتے ہیں۔یہ لکھنے والا لکھتا ہے کہ ایک جگہ ایک عرب گلوکارہ عربی میں میوزک کے ساتھ گانا گار ہی تھی۔مولوی صاحب کو بھی وہاں لے گئے۔وہ بڑے جھوم جھوم کر وہ سن رہے تھے۔تو انہوں نے پوچھا کہ مولوی صاحب آپ اس عربی پہ اتنا جھوم کیوں رہے ہیں۔کہتے ہیں که سبحان اللہ اور ساتھ ساتھ سبحان اللہ اور ماشاء اللہ اور اللہ اکبر بھی پڑھتے جائیں۔انہوں نے کہا جھوم کیوں رہے ہیں؟ کہتا ہے دیکھو۔دیکھ نہیں رہے تم کتنی خوبصورت آواز میں قرآن کریم پڑھ رہی ہے۔اس گانے کو انہوں نے کیونکہ وہ عربی میں تھا قرآن کریم بنادیا۔تو جب یہ بدعات پھیلتی ہیں تو سوچیں بھی اسی طرح تبدیل ہو جاتی ہیں۔“ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 مارچ 2016ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن ) ( مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 8 را پریل 2016ء) 95