سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 92 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 92

ملى - إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔۔خطبہ جمعہ فرمودہ 18 / مارچ 2016 بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن) مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 8 را پریل 2016ء) خلفاء کی تصاویر کا غلط استعمال اور بدعات سے اجتناب تصاویر کی اشاعت ( مثلاً سوشل میڈیا پر تصاویر کے استعمال کے ساتھ ) بدعات پھیلنے کے خطرناک اثرات کو بیان کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے احباب جماعت کو تفصیل سے نصائح فرمائی ہیں۔ایک موقع پر فرمایا: "حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک واقعہ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود اپنی تصویر کھنچوائی لیکن جب ایک کارڈ آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا (پوسٹ کارڈ تھا) جس پر آپ کی تصویر تھی تو آپ نے فرمایا کہ اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور جماعت کو ہدایت فرمائی کہ کوئی شخص ایسے کارڈ نہ خریدے۔نتیجہ یہ ہوا کہ آئندہ کسی نے ایسا کرنے کی جرات نہ کی۔(ماخوذ از خطبات محمودجلد 14 صفحہ 214) لیکن آجکل پھر بعض جگہوں پر بعض ٹویٹس (tweets) میں، واٹس ایپ (whatsapp) پر میں نے دیکھا ہے کہ لوگ کہیں سے یہ پرانے کارڈ نکال کر یا پھر انہوں نے اپنے بزرگوں سے لئے یا بعضوں نے پرانی کتابوں کی دوکانوں سے خریدے اور پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔تو یہ غلط طریق ہے اس کو بند 92