سوشل میڈیا (Social Media) — Page 39
شیطان کی طرف سے کوئی بہکا دینے والی بات پہنچی ہے، ایسی باتیں شیطان پہنچائے جو احسن قول کے خلاف ہو تو اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگ۔اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنے کی بہت زیادہ دعا کرو۔اَعُوذُ بِالله مِن الشَّيْطَنِ الرَّحِيم پڑھو۔لَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہ پڑھو۔اللہ تعالیٰ یہ امید دلاتا ہے جو سننے والا 66 اور جاننے والا ہے کہ اگر نیک نیتی سے دعائیں کی گئی ہیں تو یقینا وہ سنتا ہے۔“ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اکتوبر 2013ء بمقام مسجد بیت الہدی ، سڈنی۔آسٹریلیا ) ( مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 8 نومبر 2013ء) لغو باتوں (جن میں ٹی وی اور انٹرنیٹ وغیرہ بھی شامل ہیں) سے اعراض کرنے کے بارے میں حضور انور ایدہ اللہ نے کئی مواقع پر نصائح فرمائی ہیں۔چنانچہ لجنہ اماءاللہ جرمنی کے ایک اجتماع میں ارشاد فرمایا: پھر لغو باتیں ہیں۔ان لغو باتوں کے لئے میں خاص طور پر بچوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ لغو باتیں صرف وہ باتیں ہی نہیں جو بڑی بوڑھیاں بیٹھ کر کرتی ہیں۔وہ تو کرتی ہیں ان کو اس سے روکنا ہی ہے لیکن دس بارہ سال کی عمر کی لڑکیوں سے لے کے نوجوان لڑکیوں تک کے لئے جو ٹی وی اور انٹرنیٹ ہے یہ آج کل لغویات میں شامل ہو چکا ہے۔اگر آپ لوگ سارا دن ایسے پروگرام دیکھ رہی ہیں جس میں کوئی تربیت نہیں ہے تو یہ لغویات ہے۔انٹرنیٹ جو ہے، اُس میں بعض دفعہ ایسی جگہوں پر چلی جاتی ہیں جہاں سے پھر آپ واپس نہیں آسکتیں اور بے حیائی پھیلتی چلی جاتی ہے۔بعض دفعہ ایسے معاملات آجاتے ہیں کہ غلط قسم 39