سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 40 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 40

کے گروہوں میں لڑکوں نے لڑکیوں کو کسی حال میں پھنسا لیا اور پھر ان کو گھر چھوڑنے پڑے اور اپنے خاندان کے لئے بھی ، جماعت کے لئے بھی بدنامی کا باعث ہوئیں۔اس لئے انٹرنیٹ وغیرہ سے بہت زیادہ بچنے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ بھی ذہنوں کو زہریلا کرنے کے لئے انٹرنیٹ پر بہت سارے پروگرام ہیں۔ٹی وی پر بے حیائی کے بہت سارے پروگرام ہیں۔ایسے چینل والدین کو بھی بلاک (block) کر کے رکھنے چاہئیں جو بچوں کے ذہنوں پر گندے اثر ڈالتے ہوں۔ایسے مستقل لاک (lock) ہونے چاہئیں۔اور جب بچے ایک دو گھنٹے جتنا بھی ٹی وی دیکھنا ہے دیکھ رہے ہیں تو بیشک دیکھیں لیکن پاک صاف ڈرامے یا کارٹون۔اگر غلط پروگرام دیکھے جارہے ہیں تو یہ ماں باپ کی بھی ذمہ داری ہے اور بارہ تیرہ سال کی عمر کی جو بچیاں ہیں اُن کی بھی ہوش کی عمر ہوتی ہے، اُن کی بھی ذمہ داری ہے کہ اس سے بچیں۔آپ احمدی ہیں اور احمدی کا کردار ایسا ہونا چاہئے جو ایک نرالا اور انوکھا کردار ہو۔پتہ لگے کہ ایک احمدی بچی ہے۔“ خطاب بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ جرمنی 17 ستمبر 2011ء) مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 16 نومبر 2012ء) 40