سرّالخلافة

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 202 of 259

سرّالخلافة — Page 202

سر الخلافة ۲۰۲ اردو ترجمہ وَتَخَيَّرُوا لِلَّهِ كُلَّ مُصِيبَةٍ وَتَهَلَّلُوا بِالْقَتْلِ وَالْإِجلاء اور انہوں نے اللہ کی خاطر ہر مصیبت کو اختیار کر لیا اور قتل اور جلاوطنی کو بھی بخوشی قبول کر لیا۔اَنْوَارُهُمْ فَاقَتْ بَيَانَ مُبَيِّنٍ يَسْوَدُّ مِنْهَا وَجُهُ ذِي الشَّحْنَاءِ ان کے انوار بیان کرنے والے کے بیان سے بھی بالا ہو گئے۔کینہ ور کا چہرہ ان انوار کے مقابلہ میں سیاہ ہو رہا ہے۔فَانُظُرُ إِلى خِدْمَاتِهِمْ وَثَبَاتِهِمْ وَدَعِ الْعِدَا فِى غُصَّةٍ وَّ وَصَلَاءِ تو ان کی خدمتوں اور ثابت قدمی کو دیکھ اور دشمن کو ان کے غصہ اور جلن میں چھوڑ دے۔ہے۔يَارَبِّ فَارْحَمُنَا بِصَحْبِ نَبِيِّنَا وَاغْفِرُ وَانْتَ اللَّهُ ذُو أَلَاءِ اے میرے رب ! ہم پر بھی نبی ﷺ کے صحابہ کے طفیل رحم کر اور ہماری مغفرت فرما اور تو ہی نعمتوں والا اللہ وَ اللهُ يَعْلَمُ لَوْ قَدَرْتُ وَلَمْ آمُتُ لَاشَعُتُ مَدْحَ الصَّحْبِ فِي الْأَعْدَاءِ اللہ جانتا ہے اگر میں قدرت رکھتا اور مجھے موت کا سامنا نہ ہوتا تو میں صحابہ کی تعریف ان کے تمام دشمنوں میں خوب پھیلا کر چھوڑتا۔إِن كُنتَ تَلْعَنُهُمْ وَتَضْحَكُ خِسَّةٌ فَارُقُبُ لِنَفْسِكَ كُلَّ اسْتِهْزَاءِ اگر تو ان کو لعنت کرتا رہا اور کمینگی سے ہنستا رہا تو اپنے لئے ہر استہزاء کا انتظار کر۔مَنْ سَبَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ فَقَدْ رَدَى حَقٌّ فَمَا فِي الْحَقِّ مِنْ إِخْفَاءِ جس نے نبی کریم ﷺ کے اصحاب کو گالی دی تو بے شک وہ ہلاک ہو گیا۔یہ ایک سچائی ہے سو اس سچائی میں کوئی اخفاء نہیں۔