سرّالخلافة — Page 201
سر الخلافة ۲۰۱ اردو تر جمه من المؤلّف إِنَّ الصَّحَابَةَ كُلَّهُمُ كَنُكَاءِ قَدْ نَوَّرُوا وَجْهَ الْوَرَى بِضِيَاءِ یقیناً صحابہ سب کے سب سورج کی مانند ہیں۔انہوں نے مخلوقات کا چہرہ اپنی روشنی سے منور کر دیا۔تَرَكُوا أَقَارِبَهُمْ وَحُبَّ عِيَالِهِمْ جَاءُوا رَسُولَ اللهِ كَالفُقَرَاءِ انہوں نے اپنے اقارب کو اور عیال کی محبت کو بھی چھوڑ دیا اور رسول اللہ کے حضور میں فقراء کی طرح حاضر ہو گئے۔ذُبِحُوا وَمَا خَافُوا الْوَرَى مِنْ صِدْقِهِمُ بَلْ اثَرُوا الرَّحْمَانَ عِنْدَ بَلَاءِ وہ ذبح کئے گئے اور اپنے صدق کی وجہ سے مخلوق سے نہ ڈرے بلکہ مصیبت کے وقت انہوں نے خدائے رحمن کو اختیار کیا۔تَحْتَ السُّيُوفِ تَشَهَّدُوا لِخُلُوصِهِمْ شَهِدُوا بِصِدْقِ الْقَلْبِ فِي الْأَمْلَاءِ اپنے خلوص کی وجہ سے وہ تلواروں کے نیچے شہید ہو گئے اور مجالس میں انہوں نے صدقِ قلب سے گواہی دی۔حَضَرُوا الْمَوَاطِنَ كُلَّهَا مِنْ صِدْقِهِمْ حَفَدُوا لَهَا فِي حَرَّةٍ رَجُلَاءِ اپنے صدق کی وجہ سے وہ تمام میدانوں میں حاضر ہو گئے۔وہ ان میدانوں کی سنگلاخ سخت زمین میں جمع ہو گئے۔الصَّالِحُونَ الْخَاشِعُونَ لِرَبِّهِمُ الْبَائِتُونَ بِذِكْرِهِ وَبُكَاءِ وہ صالح تھے اپنے رب کے حضور عاجزی کرنے والے تھے وہ اس کے ذکر میں رو رو کر راتیں گزارنے والے تھے۔قَوْمٌ كِرَام لَا نُفَرِّقُ بَيْنَهُمْ كَانُوا لِخَيْرِ الرُّسُلِ كَالْأَعْضَاءِ وہ بزرگ لوگ تھے۔ہم ان کے درمیان تفریق نہیں کرتے۔وہ خیر الرسل کے لئے بمنزلہ اعضاء کے تھے۔مَا كَانَ طَعْنُ النَّاسِ فِيْهِمْ صَادِقًا بَلْ حِشْنَةٌ نَشَأَتْ مِنَ الْأَهْوَاءِ لوگوں کے طعن ان کے بارے میں سچے نہ تھے بلکہ وہ ایک کینہ ہے جو ہوا و ہوس سے پیدا ہوا ہے۔إِنِّي أَرَى صَحْبَ الرَّسُوْلِ جَمِيعَهُمْ عِندَ الْمَلِيْكِ بِعِزَّةٍ قَعْسَاءِ میں رسول اللہ کے تمام کے تمام صحابہ کو خدا کے حضور میں دائمی عزت کے مقام پر پاتا ہوں۔عُوا الرَّسُوْلَ بِرَحْلِهِ وَثَوَاءِ صَارُوا بِسُبُلِ حَبِيْبِهِمْ كَعَفَاءِ انہوں نے رسول ﷺ کی پیروی کی سفر اور حضر میں اور وہ اپنے حبیب کی راہوں میں خاک راہ ہو گئے۔نَهَضُوا لِنَصْرِ نَبِيِّنَا بِوَفَاءٍ عِندَ الضَّلَالِ وَفِتْنَةٍ صَمَّاءِ ہمارے نبی ﷺ کی مدد کے لئے وفاداری کے ساتھ وہ گمراہی اور سخت فتنہ کے وقت میں اُٹھ کھڑے ہوئے۔