سلسلہ احمدیہ — Page 831
831 4 مئی: حضور نے پاکستان کے احمدیوں کے نام اپنے دست مبارک سے ایک پُر شوکت محبت بھرا اور جذبات سے پر پیغام تحریر فرمایا 8 -10 مئی : خدام الاحمدیہ جرمنی کی پہلی مجلس شوری 18 مئی: حضور نے یورپ کی جماعتوں کو برطانیہ اور جرمنی میں دو نئے اور وسیع مشن ہاؤسز تعمیر کرنے کے لئے مالی تحریک فرمائی۔29 مئی کو حضور نے اس تحریک کو عام کرنے کا اعلان فرمایا چنانچہ جرمنی میں ناصر باغ اور انگلستان میں اسلام آباد کی زمینیں لی گئیں 20 مئی: ٹرینیڈاڈ میں لجنہ اماء اللہ کا پہلا سالانہ اجتماع 27 مئی: تنزانیہ میں مشنری ٹریننگ کالج کا افتتاح ہوا 16 جون : ڈاکٹر عبد القادر صاحب کی فیصل آباد ( پاکستان ) میں شہادت 25 جون : صدر عمومی ربوه حکیم خورشید احمد صاحب، ناظر امور عامہ چوہدری ظہور احمد صاحب باجوہ اور چار دوسرے احمدیوں کی ایک جھوٹے مقدمہ میں گرفتاری 3 ستمبر کولاہور ہائی کورٹ سے ان کی ضمانت ہوئی 16 جون : زائر میں صدیق احمد منور صاحب نے باقاعدہ مشن قائم کیا 29 جون : حضور نے امریکہ و یورپ کے مراکز کے لئے چندہ کی تحریک فرمائی 15 جولائی : اینٹی احمد یہ آرڈینس XX کے خلاف وفاقی شرعی عدالت میں بعض احمدیوں کی پیش کردہ درخواستیں رڈ کر دی گئیں 20 جولائی: حضور نے حکومت پاکستان کے مبینہ قرطاس ابیض (وائٹ پیپر) جس میں جماعت احمدیہ پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے، کے جواب میں خطبات کا سلسلہ شروع فرمایا جو 17 مئی 85ء تک جاری رہا۔بعد میں یہ خطبات زهق الباطل" کے نام سے کتابی شکل میں اردو اور عربی میں شائع ہوئے 26 جولائی: علاقہ وارنگل میں توسیع تبلیغ کے لئے حضور نے ہندوستان کی جماعتوں کو تحریک فرمانی 27 تا 29 جولائی: مجالس خدام الاحمدیہ یورپ کا برطانیہ میں پہلا سالانہ اجتماع۔11 ممالک سے 800 / خدام واطفال نے شرکت کی۔حضور نے اختتامی خطاب فرمایا