سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 830 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 830

830 30 مارچ: ریٹائرڈ ا حباب کو خدمت دین کے لئے زندگی وقف کرنے کی تحریک 16اپریل مخالفین کے شر سے بچنے کے لئے سات خصوصی دعاؤں کی تحریک 10 اپریل: محراب پور ضلع نواب شاہ (پاکستان) میں عبد الحمید صاحب کی شہادت 13 تا 23 اپریل: مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی تیسویں سالانہ تربیتی کلاس۔نامساعد حالات کی وجہ سے اسے مختصر کر دیا گیا۔حضور نے اختتامی خطاب فرمایا۔حضور " کا سفر ہجرت سے قبل کسی جماعتی تقریب سے یہ آخری خطاب تھا 20 اپریل: جھنگ میں احمدیہ مسجدنذر آتش کردی گئی۔باگڑ سرگانہ ضلع ملتان میں احمدیہ مسجد کو مار کر دیا گیا 126 اپریل: احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن بھارت کا قیام عمل میں آیا 26 را پریل : صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق نے امتناع قادیانیت آرڈیننس جاری کیا جس کے تحت احمدیوں پر شعائر اسلامی کے استعمال اور تبلیغ پر پابندی لگادی گئی۔اس آرڈی نینس کا مقصد امام جماعت احمد یہ حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کوگرفتار کرنا تھا تا کہ ان کا جماعت احمدیہ سے رابطہ منقطع کر دیا جائے اور مرکز سلسلہ ربوہ کو برباد کر دیا جائے۔چنانچہ اس آرڈیننس کے بعد بہت سے احباب کی گرفتاریاں ہوئیں اور مقدمات بنائے گئے 27 اپریل: مسجد مبارک ربوہ میں نماز مغرب کے بعد حضور نے احباب سے خطاب فرمایا 128 اپریل: مسجد مبارک ربوہ میں نماز عشاء کے بعد حضور نے احباب سے خطاب فرمایا 29اپریل: حضور کی ہجرت۔ربوہ سے روانگی 30 اپریل : حضور ایمسٹرڈیم اور پھر لندن پہنچ گئے۔اور یوں داغ ہجرت کے الہام کا ایک نئی شان سے ظہور ہوا 3 مئی: قریشی عبد الرحمان صاحب کی سکھر ( پاکستان ) میں شہادت 4 مئی: حضور نے ہجرت کے بعد مسجد فضل لندن میں پہلا خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔مَنْ أَنْصَارِی اِلَى الله کی تحریک