سلسلہ احمدیہ — Page 832
832 25، 26 اگست: پہلا جلسہ سالانہ برطانیہ جس میں حضور نے ہجرت کے بعد شرکت فرمائی اور اختتامی خطاب فرمایا۔اس جلسہ کی حاضری تین ہزار تھی 30 اگست: دہلی میں جماعتی وفد نے وزیر اعظم ہند اور مختلف سفراء سے ملاقات میں پاکستانی احمدیوں پر مظالم اور انسانی حقوق سے محرومی کے بارہ میں تشویش کا اظہار کیا 8 ستمبر : اسلام آباد ( ملفورڈ ) کی زمین خریدی گئی 118 اکتوبر : احمد آباد (صوبہ گجرات۔انڈیا) میں جماعت کا باقاعدہ قیام عمل میں آیا 121 اکتوبر : جماعت اثر پردیش کی اٹھارہویں سالانہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں حضور کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا 26 اکتوبر : ساہیوال کی احمد یہ مسجد پر ایک دینی مدرسہ کے طلبا نے کلمہ طیبہ مٹانے کے لئے حملہ کیا 11 مراحمدیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا 26 تا 28 اکتوبر: مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کا سالانہ اجتماع منعقد ہو جس پر حضور کا خصوصی پیغام موصول ہوا 9 نومبر : افریقہ کے قحط زدہ علاقوں کے لئے مالی امداد کی تحریک 11 نومبر : حفظ قرآن کی تحریک 12 دسمبر : حکومت نے ضیاء الاسلام پریس ربوہ کو تین ماہ کے لئے سر بمہر کر دیا اور روزنامہ الفضل کا ڈیکلریشن منسوخ کر دیا گیا حکومت کی طرف سے جلسہ سالانہ اور ذیلی تنظیموں کے سالانہ اجتماعات کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے 1984ء سے یہ تقریبات منعقد نہیں ہور ہیں 18 تا 20 دسمبر : جلسہ سالانہ قادیان منعقد ہوا جس کے لئے حضور نے بصیرت افروز پیغام بھجویا حضور کی ہجرت کے بعد منی سے دسمبر 84 ء تک 4881 ربیعتیں ہوئیں بینن میںCotonou میں جماعتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے لکڑی کی ایک مسجد بنائی گئی