سلسلہ احمدیہ — Page 798
798 اسی طرح آپ فرماتے ہیں: وإذَا النُّفُوسُ زُوجَت بھی میرے ہی لئے ہے۔۔۔پھر یہ بھی جمع ہے کہ خدا تعالی نے تبلیغ کے سارے سامان جمع کر دیتے ہیں۔چنانچہ مطبع کے سامان، کاغذ کی کثرت، ڈاکخانوں، تار، ریل اور دخانی جہازوں کے ذریعہ کل دنیا ایک شہر کا حکم رکھتی ہے۔اور پھر نت نئی ایجادیں اس جمع کو اور بڑھا رہی ہیں۔کیونکہ اسباب تبلیغ جمع ہورہے ہیں۔اب فونوگراف سے بھی تبلیغ کا کام لے سکتے ہیں۔اور اس سے بہت عجیب کام نکلتا ہے۔اخباروں اور رسالوں کا اجراء۔غرض اس قدر سامان تبلیغ کے جمع ہوئے ہیں کہ اس کی نظیر کسی پہلے زمانہ میں ہم کو نہیں ملتی۔( الحکم 20 نومبر 1902ء) نیز فرمایا: حمد یہ زمانہ اس قسم کا آیا ہے کہ اللہ تعالی نے ایسے وسائل پیدا کر دیتے ہیں کہ دنیا ایک شہر کا حکم رکھتی ہے اور وَاذَا النُّفُوسُ زُوجَت کی پیشگوئی پوری ہو گئی۔اب سب مذاہب میدان میں نکل آئے ہیں اور یہ ضروری امر ہے کہ ان کا مقابلہ ہو اور ان میں ایک ہی سچا ہوگا اور غالب آئے گا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ایک موقع پر فرمایا: ( حکم 31 اکتوبر 1902ء) میری بڑی آرزو ہے کہ ایسا مکان ہو کہ چاروں طرف ہمارے احباب کے گھر ہوں اور درمیان میں میرا گھر ہو اور ہر ایک گھر میں میری ایک کھڑ کی ہو کہ ہر ایک سے ہر ایک وقت واسطہ ورابطہ ر ہے۔" 66 (سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام از حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ ) مادی اور ظاہری طور پر تو اس خواہش کے پورا ہونے کی کوئی صورت ممکن نہیں کہ ایک مکان کے گرد دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کروڑوں بلکہ اربوں احمدیوں کے مکانات ہوں اور ہر ایک گھر میں اس کی کھڑ کی کھلے۔مگر اُس خدا نے جس نے خود ایک پاک دل میں یہ خواہش پیدا کی تھی اسے ایم ٹی اے کی شکل میں ممکن کر دکھایا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک ایسا مکان میسر آگیا ہے جس کے