سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 799 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 799

799 چاروں طرف احمدی بستے ہیں اور آج حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نمائندگی میں آپ کے خلیفہ کا ہر گھر سے ہر ایک وقت واسط در ابطہ ممکن ہے۔صرف ٹیلی ویژن کی کھڑکی کھولنے کی ضرورت ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی عربی تصنیف مخطبہ الہامیہ میں فرماتے ہیں: نزول کے لفظ میں جو حدیثوں میں آیا ہے یہ اشارہ ہے کہ مسیح کے زمانہ میں امر اور نصرت انسان کے ہاتھ کے وسیلہ کے بغیر اور مجاہدین کے جہاد کے بغیر آسمان سے نازل ہوگی اور مدیروں کی تدبیر کے بغیر تمام چیزیں اوپر سے نیچے آئیں گی۔گویا مسیح بارش کی طرح فرشتوں کے بازوؤں پر ہاتھ رکھ کر آسمان سے اترے گا۔انسانی تدبیروں اور دنیاوی حیلوں کے بازوؤں پر اس کا ہاتھ نہ ہو گا اور اس کی دعوت اور محبت زمین میں چاروں طرف بہت جلد پھیل جائے گی اس بجلی کی طرح جو ایک سمت میں ظاہر ہو کر ایک دم میں سب طرف چمک جاتی ہے۔یہی حال اس زمانہ میں واقع ہوگا۔پس سن لے جس کو دوکان دیئے گئے ہیں۔اور نور کی اشاعت کے لئے صور پھونکا جائے گا اور سلیم طبیعتیں ہدایت پانے کے لئے پکاریں گی۔اس وقت مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب کے فرقے خدا کے حکم سے جمع ہو جائیں گے۔پس اس وقت دل جاگ جائیں گے۔۔۔اور لوگ آسمانی کشش سے جو زمین کی آمیزش سے پاک ہوگی کھینچے جائیں گے۔“ ( مخطبہ الہامیہ۔روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 283-286) حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 19 فروری 1993ء میں اس اقتباس کا رحمه / ذکر کرتے ہوئے فرمایا: پس یا درکھیں جو کچھ اب رونما ہورہا ہے اور بہت بڑھ کر آئندہ بھی رونما ہونے والا ہے یہ انسانی حیلوں اور چالا کیوں کے نتیجہ میں ہر گز نہیں ہے۔یہ خدا کی تقدیر تھی جو آسمان سے بارش کی طرح نازل ہو رہی ہے۔ٹیلی ویژن کے نظام کے ذریعہ آوازوں اور تصویروں کے پھیلنے کا کیسا خوبصورت نقشہ ہے جو خطبہ الہامیہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منہ سے جاری ہوا ہے۔۔۔پس یہ جو خدا کے فضل سے سعید روحیں مشرق اور مغرب، شمال اور جنوب کی اس ذریعہ سے جو بجلی کی سرعت کے ساتھ ساری دنیا میں پھیلتا ہے جمع ہورہے ہیں، یہ المی نوشتوں کی باتیں ہیں۔قرآن کریم کی پیشگوئیاں ہیں جو پوری ہورہی ہیں۔یہ عجیب زمانہ ہے کہ زمانہ بھی جمع ہو رہا ہے اور یہ زمانہ گذشتہ