سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 797 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 797

797 میں بڑی شان کے ساتھ ایم ٹی اے کے ذریعہ پوری ہوئی۔ہوا کے دوش پر آپ کی شبیہ مبارک اور آپ کا مقدس پیغام ڈش انٹینا کے ذریعہ ساری زمین پر نازل ہو رہا ہے اور گویا کسشش جہات اس آواز سے گونج رہی ہیں کہ اسْمَعُوا صَوْتَ السَّمَاء جَاءَ الْمَسِيحَ جَاءَ الْمَسِيح نیز بشنو از زمیں آمد امام کامگار کوئی کہہ سکتا ہے کہ اور بھی بعض ٹی وی چینلر ایسے ہیں جن پر ”اسلامی“ پروگرام نشر ہوتے ہیں۔لیکن قطع نظر اس کے کہ وہ کس حد تک اسلامی ہیں، اور وہ اسلام کے کسی خاص محدود فرقہ کے نقطہ نظر کو ہی پیش کرنے والے ہیں۔اصل بات جو نہایت اہم ہے وہ یہ ہے کہ الہی نوشتوں اور بزرگان سلف کی پیشگوئیوں میں ایسے ذرائع کا خاص طور پر حضرت امام مہدی علیہ السلام کے لئے مہیا ہونے کا ذکر ہے اور مقصد یہ ہے کہ تا وہ ان سے کام لے کر اسلام کی عالمگیر تبلیغ کی مہم چلائیں۔آج رُوئے زمین پر مسیح موعود اور الامام المہدی ہونے کا مدعی صرف ایک ہی وجود ہے۔یعنی حضرت اقدس مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام۔آپ ہی کے متعلق یہ وعدہ ہے کہ آپ دین اسلام کو تمام ادیان پر غالب کریں گے " اور حکم و عدل بن کر اختلافات کو دور کریں گے اور زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔پھر یہ صرف آپ ہی کا وجود گرامی ہے جس نے ان سب ایجادات کے متعلق یہ دعویٰ کیا کہ یہ سب سامان خدا تعالیٰ نے میرے لئے مہیا فرماتے ہیں اور آپ نے بڑی تحدی کے ساتھ اور قوی دلائل کے ساتھ ان باتوں کو اپنی صداقت کے ثبوت میں بطور نشان پیش فرمایا۔مثلاً آپ فرماتے ہیں: قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے اور احادیث صحیحہ اس کی تصدیق کرتی ہیں کہ مسیح موعود کے زمانہ میں ایک نئی سواری پیدا ہوگی جس سے اونٹ بیکار ہو جائیں گے جیسا کہ قرآن شریف میں ہے " وَإِذَا الْعِشَارُ عُظِلت اور حدیث صحیح میں ہے وَلَيُتركن الْقِلَاصُ فَلا يُسعى عليها۔اس طرح نہروں کا نکالے جانا، چھاپے خانوں کی کثرت اور اشاعت کتب کے ذریعوں کا عام ہونا اسی قسم کے بہت سے نشان ہیں جو اس زمانے سے مخصوص تھے اور وہ پورے ہو گئے ہیں“۔(الحكم 17 ستمبر 1904ء)