سلسلہ احمدیہ — Page 702
702 29 جنوری کو حضور نے نماز جمعہ سیرالیون کے شہر B0 میں مسجد ناصر میں پڑھائی اور سیرالیون میں جامعہ احمدیہ قائم کرنے کا اعلان فرمایا۔حضور رو کو پُر میں جماعت کے ابتدائی احمدی مکرم سٹی کمارا صاحب کی قبر پر دعا کے لئے بھی تشریف لے گئے۔31 جنوری کو حضور نے سیرالیون سے لائبیر یا ورود فرمایا۔اسی شام احباب جماعت کے ساتھ مجلس عرفان منعقد ہوئی جو رات دیر تک جاری رہی۔یکم فروری کو حضور نے لائبیریا کے صدر مملکت Samuel Kayon Doe سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔بعد ازاں مشن ہاؤس میں بک شاپ اور لائبریری کا معائنہ فرمایا۔ساڑھے چار بجے ہوٹل افریقہ میں پریس کانفرنس میں شرکت فرمائی۔اسی شام نائب صدر مملکت Dr۔Harry F۔Moniba نے حضور انور سے ملاقات کی۔نو بجے حضور کے اعزاز میں ایک دعوت استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر مملکت کی نمائندگی میں نائب صدر نے شرکت کی۔علاوہ ازیں بہت سے سول اور فوجی افسران اور مسلم تنظیموں کے نمائندے شامل ہوئے۔2 فروری کو مجلس عاملہ لائبیریا کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔بعد دوپہر حضور آئیوری کوسٹ کے لئے روانہ ہوتے۔آئیوری کوسٹ میں ریڈیو، ٹی وی اور اخباری نمائندوں کے ساتھ انٹرویوز ہوئے۔شام کو مجلس عرفان منعقد ہوئی۔4 فروری کو مجلس عاملہ مبلغین اور ڈاکٹرز کے ساتھ مشترکہ میٹنگ ہوئی۔4 فروری کو ہی آئیوری کوسٹ کے پہلے صدر مملکت جناب ہونے بوانے سے ان کے محل میں ملاقات فرمائی۔اس موقع پر وزیر زراعت اور وزیر منصوبہ بندی و صنعت بھی موجود تھے۔5 فروری کو حضور نے آئیوری کوسٹ کے صدر مملکت سے ملاقات کی۔بعد ازاں حضور اسی روز غانا میں ورود فرما ہوئے۔حضور کا فانا میں قیام 5 فروری 1988ء سے 13 / فروری 1988 ء تک رہا۔فانا میں حضور کی رہائش کا انتظام گورنمنٹ غانا کے سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں تھا۔فانا میں قیام کے دوران حضور ا کرا کے علاوہ حسب ذیل 13 مقامات پر تشریف لے گئے۔کماسی۔آسو کورے۔فومینا۔کو کوفو۔