سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 703 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 703

703 ٹیچمان۔وا۔سالٹ پانڈ۔پولٹن۔سویڈ رو۔اسار چر۔اکرافو۔ابورا اور ٹیما۔حضور نے اسوکورے، کو کوفو، ٹیچیمان اور سویڈ رو کے اسپتالوں کے معائنہ فرمانے کے علاوہ کو کوفو، پہچان اور سویڈ رو کے اسپتالوں میں نو تعمیر شدہ بلا کس کا افتتاح فرمایا۔اسی طرح Wa میں جماعت کے قائم کردہ نصرت جہاں ٹیچرز ٹریننگ کالج اور کماسی، آسو کورے، پولٹن اور اسار چر کے سکولوں کے تعمیر شدہ بلا کس کا افتتاح فرمایا۔ہر تعلیمی ادارے میں حضور نے اساتذہ و طلباء سے خطاب بھی فرمائے جن میں حصول علم کے ساتھ ساتھ نوع انسانی کی خدمت کو اپنا سطح نظر بنانے کی طرف توجہ دلائی۔مذکورہ مقامات میں سے کئی جگہوں پر حضور کے اعزاز میں جماعت احمدیہ کی سماجی خدمات کے اعتراف کے طور پرغانا کے پیرا ماؤنٹ چیفس نے خصوصی دربار منعقد کئے۔ان تقریبات میں پیراماؤنٹ چیفس اور حکومت کے سرکردہ افراد نے جماعت احمدیہ کی خدمات انسانیت کو خراج تحسین پیش کیا۔حضور نے ان درباروں میں اپنے خطابات میں اس بات پر زور دیا کہ اگر چہ سماجی خدمات جماعت احمدیہ کے پروگراموں کا ایک لازمی حصہ ہیں مگر اس جماعت کے قیام کا اصل مقصد اس ملک کے عوام تک اُس روشنی کو پہنچانا ہے جو ہم تک بانی حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ پہنچی ہے۔7 فروری کو حضور نے شاہ اشائی | Otumfuo Opokuware ( جو غانا کے نیشنل ہاؤس آف چیفس کے پریذیڈنٹ بھی ہیں) ان کے محل میں ملاقات فرمائی۔اسی طرح کماسی میں حضور کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت فرمائی۔11 فروری کو حضور نے نانا کے صدر مملکت J J Rawlings سے گورنمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔اسی روز غانا کی حکمران کونسل کے ایک ممبر Justice Daniel Annan نے حضور کی جائے رہائش پر حضور سے ملاقات کی۔اکر ا میں حضور کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ دیا گیا جس میں سابق صدر مملکت ، متعد د حکومتی