سلسلہ احمدیہ — Page 701
701 ہر پیشہ اور ہر علم میں مہارت رکھنے والے احمدیوں کو خدمت کے لئے بلایا۔گیمبیا کے دورہ کے دوران حضور نے بویام، فرافینی ، انجوارا، ساباہ، سالکینی ، جارج ٹاؤن، بھنے ہنچوں اور مانسا کونکو جماعتوں کا دورہ فرمایا۔اسی طرح نصرت احمد یہ ہائی سکول بانجل اور ناصر احمد یہ ہائی سکول بضے تشریف لے گئے۔حضور نے یہاں طلباء اور اساتذہ سے خطاب بھی فرمایا۔اسی طرح آپ نے احمد یہ اسپتال تالنڈنگ اور فرافینی اور انجوارا اور کا عور کا دورہ فرمایا۔ایوان صدر میں صدر مملکت سرد اور اجوا را سے ملاقات کی۔ہمسایہ ممالک سینی گال اور گنی بساؤ سے آمدہ وفود سے ملاقات کی۔ایک استقبالیہ تقریب میں معززین شہر سے خطاب فرمایا۔وزیر زراعت آنریبل عمر جالو حضور سے ملاقات کے لئے مشن ہاؤس آئے۔حضور نے انجوارا میں نیشنل عاملہ کی میٹنگ میں خطاب فرمایا اور ہدایات سے نوازا۔اس سفر کے دوران کثرت سے احباب جماعت اور غیر از جماعت معززین نے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔حضور سر ایف ایم سنگھاٹے کی قبر پر دعا کے لئے بھی تشریف لے گئے۔حضور نے دو مساجد کا افتتاح فرمایا اور ایک مرکزی مسجد تالنڈنگ، ایک کلینک فرامینی اور ایک مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا۔24 جنوری کو حضور سیرالیون تشریف لے گئے۔حضور کا قیام سیرالیون میں 31 جنوری تک رہا۔Lungi ائر پورٹ سے Hasting ائر پورٹ فری ٹاؤن تک کے لئے صدر مملکت نے اپنا ہیلی کاپٹر مہیا کیا۔حضور نے صدر مملکت ڈاکٹر جوزف سعید و مومو سے ملاقات کی۔احمد یہ سیکنڈری اسکول کا دورہ فرمایا۔نصرت جہاں اسپتال 91 Mile کا معائنہ فرمایا۔احمد یہ مشن ہاؤس Bo اور جامعہ احمدیہ کی بلنڈگ کا سنگ بنیاد رکھا۔اسی طرح احمد یہ مسلم سیکنڈری سکول BO کا وزٹ فرمایا۔وزیر مملکت برائے انصاف آنریبل جے بی داؤدا کی طرف سے ایک دعوت میں شرکت فرمائی جس میں علاقہ کی ممتاز شخصیات شامل ہوئیں۔لجنہ اماءاللہ Bo کے سالانہ اجتماع سے خطاب فرمایا۔Newton میں موجود جماعت کے زرعی سکول کا معائنہ فرمایا۔اسی طرح بروک فیلڈ اور رو کو پر بھی تشریف لے گئے۔احمد یہ سیکنڈری سکول Lungi کا معائنہ فرمایا اور سکول کے کمپاؤنڈ میں احمد یہ مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔مجموعی طور پر حضور نے چھ جماعتوں کا دورہ کیا۔دو پریس کانفرنسز ہوئیں اور 15 مختلف استقبالیہ تقریبات میں شرکت فرمائی جن میں مختلف وزرا اور علاقہ کی اہم شخصیات اور علاقائی چیفس اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اس کے علاوہ کئی ایک مجالس عرفان منعقد ہوئیں۔