سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 694 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 694

694 ہجرت کے بعد آپ نے یورپ کے مختلف ممالک کے متعد دسفر اختیار فرمائے۔بالخصوص جرمنی کو یہ سعادت ملی کہ آپ قریباً ہر سال ان کے اجتماعات اور سالانہ جلسوں میں شرکت کے لیے تشریف لے جاتے تھے اور اپنے خطابات سے نوازتے تھے۔آپ نے 21 سالہ دور خلافت کے دوران جرمنی کے 31 / دورہ جات فرمائے۔ہزاروں افراد نے آپ سے انفرادی یا اجتماعی ملاقاتیں کیں اور براور است خلافت کی برکات سے حصہ پایا۔افراد جماعت کے ساتھ اور غیروں کے ساتھ متعدد مجالس عرفان، مجالس سوال و جواب منعقد کیں۔جرمن ، البانین، بوسنین، ترک، عرب اور میسیڈونین اقوام کے افراد کے ساتھ خصوصی نشستیں منعقد ہوئیں۔ایک اندازہ کے مطابق جرمنی میں 150 سے زائد ایسے تبلیغی پروگرام حضور رحمہ اللہ کے ساتھ منعقد ہوئے۔علاوہ ازیں ریڈیو، ٹی وی انٹرویوز، پریس کانفرنسز، دانشوروں، ججز، وکلاء، پروفیسرز، سرکاری عہدیداران، مختلف ممالک کے سفراء، قونصل جنرل اور مذہبی رہنماؤں سے مختلف مواقع پر منتہ ملاقاتیں کیں۔متعدد آپ کی نگرانی و تربیت کے نتیجہ میں جماعت احمد یہ جرمنی بڑی تیزی سے اپنے اخلاص، فدائیت اور قربانی میں ترقی کرتے ہوئے ایک مضبوط، فقال اور مستحکم جماعت بنی اور اس نے یورپ کے کئی دوسرے ممالک میں جماعت کے نفوذ اور اس کے قیام و استحکام میں نمایاں کردار ادا کیا۔اسی طرح بلیجیم ، ہالینڈ اور فرانس بھی حضور رحمہ اللہ کئی بار تشریف لے گئے۔ماہ ستمبر اکتوبر 1985ء میں حضور رحمہ اللہ نے یورپ کے بعض ممالک کا سفر اختیار فرمایا۔قریباً ایک ماہ چار دن کے اس سفر میں حضور رحمہ اللہ نے پانچ نئے مراکز کا افتتاح فرمایا۔سب سے ہالینڈ میں کن سپیسٹ کے مقام پر جماعت احمدیہ ہالینڈ کے دوسرے مرکز ” بیت النور“ کا اور اس کے بعد بھیجیم میں جماعت کے پہلے مشن ہاؤس 'بیت الاسلام کا افتتاح فرمایا۔اس سے قبل بیلجیم میں جماعت کے پاس اپنی باقاعدہ کوئی عمارت نہیں تھی بلکہ مبلغ کا قیام کرایہ کی ایک عمارت میں تھا۔اللہ تعالیٰ نے