سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 695 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 695

695 برسلز میں بہت ہی کشادہ اور وسیع عمارت جماعت کو عطا فرمائی۔حضور رحمہ اللہ نے ہمبرگ میں اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 20 ستمبر 1985ء میں اس کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ: ہ جتنی جگہیں اللہ تعالی عطا فرما رہا ہے پرانے سب مرا کز سے اپنی گنجائش میں اور رقبے میں زیادہ ہیں۔“ اس کے بعد اسی سفر کے دوران ہی حضور رحمہ اللہ نے دوسرے بڑے یورپین مرکز ناصر باغ (جرمنی) کا بھی افتتاح فرمایا۔قریبا ساڑھے چھ ایکڑ رقبہ پر مشتمل یہ قطعہ زمین بھی فرینکفرٹ کی پہلی مسجد کے مقابل پر بہت وسیع ہے۔ایک عرصہ تک یہاں جماعت کے جلسہ ہائے سالانہ ہوتے رہے۔پھر یہ جگہ بھی چھوٹی ہو گئی۔حضور رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 27 رستمبر 1985ء میں اس کی بعض تفصیلات کا بہت ایمان افروز تذکرہ فرمایا۔اس سفر کے دوران ہی حضور رحمہ اللہ نے فرانس میں جماعت کے پہلے مشن ہاؤس کا افتتاح فرمایا۔حضور رحمہ اللہ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اکتوبر 1985ء میں اس مشن کے افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔۔۔جماعت فرانس کو ایک مرکز مل گیا ہے اور امید ہے کہ انشاء اللہ تعالی اب وہاں احمدیت کا نور دن بدن زیادہ شان کے ساتھ زیادہ وسعت کے ساتھ اور جہاں تک دلوں کا تعلق ہے زیادہ گہرائی کے ساتھ ہر طرف منتشر ہونے لگے گا۔یہ تو ایک مکان لیا گیا ہے بڑا اچھا اور وسیع مکان ہے۔بہت کشادہ کمرے ہیں اور کچھ عرصہ تک جماعت کی آئندہ ضروریات کے لئے انشاء اللہ تعالٰی بہت حد تک کفیل رہے گا لیکن اب خیال یہ ہے کہ۔۔۔ایک وسیع خطہ زمین لے کر وہاں نہایت خوبصورت اور عظیم الشان مسجد بنائی جائے ہم تو انشاء اللہ تعالی اہل فرانس کو بہر حال فتح کریں گے اور ان کے دل جیتیں گے۔کیونکہ فرانس کو ایک عالمی حیثیت حاصل ہے۔اس کے اثرات دنیا میں اور بھی بہت سے ملکوں اور قوموں پر پڑتے ہیں۔اگر فرانس میں احمدیت کا مشن مضبوط ہو جائے تو کثرت کے ساتھ دنیا میں فرانسیسی