سلسلہ احمدیہ — Page 693
693 انڈونیشیا، ملائشیا اور سبا کی جماعتوں سے آئے ہوئے افراد سے ملاقاتیں ہوئیں۔فجی میں آپ نے Date line کا دورہ فرمایا۔19 ستمبر 1983ء کو قائم مقام وزیر اعظم نجی سے ملاقات ہوئی۔اسی روز نجی براڈ کاسٹنگ سٹیشن نے آپ کا انٹرویو نشر کیا۔23 ستمبر 1983ء کو فجی میں صودا کی یونیورسٹی آف ساؤتھ پیسیفک میں احمدیت اور مذاہب کے احیاء کی فلاسفی کے موضوع پر آپ نے ایک خطاب فرمایا جوRevivel of Religions کے عنوان سے شائع شدہ ہے۔24 ستمبر کو حضور نے جماعت فجی کی مجلس شوری کی صدارت فرمائی۔25 رستمبر کو Lautoka میں حضور نے مسجد رضوان کا سنگ بنیا درکھا۔30 ستمبر کو آسٹریلیا میں جماعت کی پہلی مسجد مسجد بیت الہدی کا سنگ بنیا درکھا۔15اکتوبر کو کینبرا یونیورسٹی آسٹریلیا میں Some Distinctive Features of Islam اسلام کی بعض امتیازی خصوصیات) کے موضوع پر خطاب فرمایا۔11 اکتوبر کو آپ نے سری لنکا میں بدھوں کے مرکز KANDY کا وزٹ کیا۔۔۔۔۔۔1984ء میں جنرل ضیاء کے احمدیوں کے خلاف ظالمانہ آرڈینٹس کے اجراء کے بعد آپ 29 اپریل کو ربوہ سے کاروں کے ایک قافلہ میں کراچی کے لیے روانہ ہوئے اور وہاں سے KLM کی فلائٹ کے ذریعہ 30 اپریل 1984ء کو پہلے ایمسٹر ڈیم اور پھر وہاں سے لندن ورود فرما ہوئے۔یہ سفر ہجرت خدا تعالیٰ کے خاص نشانوں اور غیر معمولی الہی نصرت و تائید کا آئینہ دار تھا۔اللہ تعالٰی نے دشمن احمدیت کو اس کے تمام تر منصوبوں اور سازشوں میں کلیتہ ناکام و نامراد فرمایا اور آپ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں بخیر و عافیت لندن پہنچے۔اس سفر ہجرت کے بعد جماعت احمد یہ مسلمہ ایک نئے اور غیر معمولی عالمی ترقیات کے دور میں داخل ہوئی۔