سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 584 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 584

584 پہلے سے زیادہ چمک اٹھیں گی۔لیکن نیت یہ رکھیں کہ ہم اسیروں سے براہ راست تعلق قائم کریں تا کہ ان فرشتوں کی نظر میں آجائیں جو اسیری کے کاموں پر مامور ہیں اور جس طرح ہم نے عملاً دنیا میں مشاہدہ کیا ہے کہ جس خدمت کے کام پر کوئی خاص تعلق سے اپنے دائرہ خدمت کو وسیع کرتا ہے خدا کے فرشتوں کا لازمنا اس سے تعلق قائم ہو جاتا ہے اور وہ اس کے حق میں معجزے دکھاتے ہیں۔اس طرح خدا تعالی کے وہ فرشتے جو اس کام پر مامور ہیں ہمارے ان بھائیوں کے لئے اعجاز دکھائیں اور اس حد تک آپ اس مضمون کو آگے بڑھائیں کہ یہ شفاعت کے مضمون میں یہ مضمون داخل ہو جائے اور آسمان پر خدا کے فرشتے اس کے حضور شفاعت کریں کہ راہ مولیٰ میں اسیری کے دکھ اٹھانے والوں کے دن اب آسان فرما دے۔اللہ تعالٰی ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔“ (خطبات طاہر جلد 6 ، صفحہ 835) جماعت نے اس تحریک پر بھی والہانہ لبیک کہا اور نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی جیلوں میں اسیران کی بہبود کے لئے کوششیں کی گئیں۔بلڈ بینک اور آئی کلینک کا قیام اگست 1988ء میں ربوہ (پاکستان) میں جماعت کے زیر انتظام فضل عمر ہسپتال کی لیبارٹری میں بلڈ بینک کا آغاز ہوا۔8 مارچ 1994ء کو مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے زیر اہتمام عطیہ خون کے لئے مستقل عمارت کا سنگ بنیا درکھا گیا جس کا افتتاح 3 اکتوبر 1994ء کو ہوا۔اسی طرح ربوہ ( پاکستان) میں ہی مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے تحت ایک آئی بینک (Eye Bank) کا افتتاح ہوا۔ان ہر دو مرا کز کے تحت بھی خدمت خلق کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل وسعت پذیر ہے۔کفالت یکصد یتامیٰ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے جنوری 1991ء میں کفالت یتامیٰ کی ایک نہایت مبارک تحریک جاری فرمائی۔اس تحریک کا نام کفالت یکصد یتامیٰ رکھا گیا۔