سلسلہ احمدیہ — Page 197
197 رابطہ ہوا اور ان میں سے بھی لوگ بیعت کر کے احمدیت میں شامل ہوئے۔چوک آئی لینڈ (CHUUK ISLAND) Federated States of Micronesia کی ایک خود مختار ریاست ہے۔یہاں کے باشندے مختلف قبائل میں بٹے ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن سرکاری زبان انگریزی ہے۔مائکرونیشیا کی 80 فیصد آبادی Chuuk اور ایک دوسری ریاست Ponape میں آباد ہے۔اور خدا کے فضل سے ان دونوں ریاستوں میں احمدیت کا پودا لگ چکا ہے۔سال 1992 ء میں یہاں مکرم افتخار احمد صاحب ایاز تبلیغی دورہ پر تشریف لے گئے اور ان کا وہاں ایک افسر تعلیم سے رابطہ ہوا اور اللہ تعالٰی نے انہیں احمدیت قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔لیتھوانیا (LITHUANIA) لیتھوانیا(Lithuania) بالٹک اسٹیٹس میں سے ایک ہے۔اس کے حدود اربعہ میں پولینڈ ، بیلاروس، لاٹو یا اور کلمینن گراڈ شامل ہیں۔یہاں 1992ء میں جماعت کا قیام عمل میں آیا۔ALYTUS شہر میں جماعت کی رجسٹریشن ہوئی۔مکرم اخلاق احمد انجم صاحب لیتھوانیا کے پہلے مبلغ کے طور پر خدمات بجالاتے رہے۔مرکز لندن سے ایڈیشنل وکیل التبشیر مکرم مبارک احد ساقی صاحب اور مرکزی نمائندگان نے بھی لیتھوانیا کے دورے کئے۔1993 ء کے اوائل میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع " کی اجازت سے مکرم فہیم احمد بھٹی صاحب آف یو کے اپنی زندگی وقف کر کے مع فیملی لیتھوانیا گئے۔26 فروری 1993ء کو مکرم حافظ سعید الرحمان صاحب لیتھوانیا کے دوسرے مبلغ کی حیثیت سے