سلسلہ احمدیہ — Page 198
198 وہاں پہنچے اور مکرم اخلاق احمد انجم صاحب سے مشن کا چارج لیا۔لیتھوانیا میں ابتدائی احمدی ہونے والے احباب تا تاری النسل تھے۔بیلاروس (BELARUS) بیلاروس مشرقی یورپ کا ایک خوبصورت ملک ہے۔اس کے شمال مشرق میں رشین فیڈریشن (روس) ، جنوب میں یوکرائن، اس کے مغرب میں پولینڈ اور شمال مغرب میں لتھوانیا اور لاٹویا کی ریاستیں ہیں۔بیلا روس کا دار الحکومت منسک (Minsk) ہے۔سوویت یونین کے خاتمہ کے بعد بیلا روس نے 25 اگست 1991ء کو آزادی کا اعلان کر دیا اور یوں ایک آزاد ریاست کے طور پر دنیا کے نقشہ پر نمودار ہوا۔مکرم اخلاق احمد انجم صاحب مبلغ سلسلہ لتھوانیا اور مکرم حامد کریم محمود صاحب مبلغ سلسلہ پولینڈ نے 1992ء میں ری پبلک آف بیلاروس کا دورہ کیا۔1993ء میں یو کے سے مکرم ڈاکٹر سعید احمد خان صاحب اور ان کی اہلیہ مکرمہ سلمیٰ خان صاحبہ وقف عارضی کی غرض سے بیلاروس گئے۔اس دوران تین بیلارشین افراد بیعت کر کے میں داخل ہوئے۔1993ء میں جلسہ سالانہ لندن کے بعد مرکز سے مکرم اللہ بخش صادق صاحب اور مکرم حامد کریم محمود صاحب مبلغ سلسلہ پولینڈ نے بیلا روس کا دورہ کیا۔21 / مارچ 1994ء کو مکرم حافظ سعید الرحمن صاحب مبلغ سلسلہ بیلا روس کے پہلے مبلغ کی حیثیت سے بیلا روس آئے۔17 دسمبر 1994ء کو پاکستان سے بیلاروس کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے 49 احمدی طلباء کی آمد کے ساتھ مارچ 1995ء میں بیلاروس میں با قاعدہ جماعت کا قیام اور تنظیم عمل میں آئی۔1995ء میں مزید 20 رطلباء پاکستان سے بیلا روس آئے۔